بھونیشور:ہاکی انڈیا نے یہاں ایک ریلیز میں کہا کہ کلینگا اسٹیڈیم میں مین پچ کے ساتھ ساتھ پریکٹس پچ کو دوبارہ بچھایا گیا ہے، جبکہ بین الاقوامی ہاکی فیڈریشن (ایف آئی ایچ) کی طرف سے تصدیق شدہ بالکل نئی پچز رورکیلا میں بچھائی گئی ہیں۔Hockey India Make New Pitches For The Hockey World Cup
مردوں کا ورلڈ کپ 2023 اس انتہائی باوقار ایونٹ کا 15 واں ایڈیشن ہوگا۔ ٹورنامنٹ کے تمام میچ رورکیلا کے نئے تعمیر شدہ برسا منڈا ہاکی اسٹیڈیم اور بھونیشور کے مشہور کلنگا ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔
اگلے سال 13 سے 29 جنوری تک ہونے والے اس پروقار ایونٹ میں ہندوستان سمیت پوری دنیا سے ٹاپ 16 ٹیمیں حصہ لیں گی۔ ٹورنامنٹ کے لیے 16 ٹیموں کو چار پولز میں تقسیم کیا گیا ہے۔ ہندوستان پول ڈی میں انگلینڈ، اسپین اور ویلز کے ساتھ ہے۔