نئی دہلی:ہندوستان کو پول سی میں جرمنی، بیلجیم اور کناڈا کے ساتھ رکھا گیا ہے۔ ہندوستان اپنی ورلڈ کپ مہم کا آغاز 29 نومبر کو کناڈا کے خلاف کرے گا اوراس سے قبل پول سی میچوں میں بالترتیب 30 نومبر اور 2 دسمبر کو جرمنی اور بیلجیئم کا سامنا کرے گا۔
کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے کے لیے پول اے میں نیدرلینڈ، جنوبی افریقہ، آسٹریلیا اور چلی ہیں جب کہ پول بی میں ارجنٹینا، اسپین، زمبابوے اور کوریا ہیں۔ پول ڈی میں انگلینڈ، امریکہ، نیوزی لینڈ اور جاپان مدمقابل ہوں گے۔
کوارٹر فائنل میچ 6 دسمبراور سیمی فائنل 8 دسمبر اور فائنل 10 دسمبر کو کھیلا جائے گا۔قابل ذکر ہے کہ ورلڈ کپ کے پچھلے میچ میں ہندوستان معمولی فرق سے کانسے کے تمغے سے محروم رہ گیا تھا اور چوتھے نمبر پر رہا تھا۔اس بار ہندوستانی جونیئر ٹیم کی کپتان پریتی اور نائب کپتان رتوجا داداسو پسل ہیں۔
ٹیم میں گول کیپر خوشبو اور مادھوری کنڈو شامل ہیں۔ ڈیفنڈر نیلم، پریتی، جیوتی سنگھ اور روپنی کماری کو مڈ فیلڈرز مہیما ٹیٹے، منجو چورسیا، جیوتی چھتری، حنا بانو، سجاتا کجور اور روتاجا داداسو پسال کے ساتھ اسکواڈ میں شامل کیا گیا ہے۔