اردو

urdu

ETV Bharat / sports

'کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کی میزبانی کے لیے شکریہ' - نئی صلاحیتوں کو ڈھونڈنا اور اسے تیار کرنا ہے

ہریانہ کے وزیر مملکت برائے کھیل سندیپ سنگھ نے مرکزی وزیر کھیل اور نوجوانوں کے امور کرن رجیجو اور مرکزی حکومت کا ہریانہ کو کھیلو انڈیا یوتھ گیمز کے چوتھے ایڈیشن کی میزبانی دینے پر شکریہ ادا کیا ہے۔

haryana cabinet minister sandeep singh
ہریانہ کے وزیر مملکت برائے کھیل سندیپ سنگھ

By

Published : Jul 27, 2020, 8:23 PM IST

ریاست ہریانہ کے وزیر مملکت برائے کھیل اور نوجوانوں کے امور سندیپ نے کہا کہ کھیلوں کی میزبانی کا سہرا وزیر اعلی ریاست منوہر لال کھٹر کو جاتا ہے جن کی کوششوں نے اسے ممکن بنایا ہے۔

کھیلو انڈیا یوتھ گیمز

انہوں نے کہا کہ ان کھیلوں کا انعقاد ضلع پنچکولہ میں کیا جائے گا جس کا مقصد ملک بھر میں کھیلوں کو فروغ دینا ہے اور نئی صلاحیتوں کو ڈھونڈنا اور اسے تیار کرنا ہے۔ یہ ایونٹ ریاست کے کھلاڑیوں کو اپنی صلاحیتوں کو ظاہر کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

دھونی زمین سے جڑے انسان ہیں: عمران طاہر

انہوں نے کہا کہ ریاست کی کھیلوں کی پالیسی کے تحت کھلاڑیوں کو کئی سہولتیں میسر ہیں جیسے نقد مراعات دینے والی رقم اور ملازمتوں میں ریزرویشن۔ کھیلوں کی بہترین پالیسی کے سبب ہریانہ ملک میں کھیلوں کے ایک معروف مرکز کے طور پر ابھر رہا ہے۔ وزیر اعلی کی کوشش ہے کہ ریاست کے کھلاڑی بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنائیں اور ملک کا نام روشن کریں۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details