اعزازی تقریب میں 22 سالہ پیرا ایتھلیٹ سمرن شرما پیرالمپک سے قبل مسلسل بائیں ٹانگ کے پٹھوں میں تناؤ کے مسئلے سے نبرد آزما تھیں۔ لگاتار ٹرائلز اور کوچنگ کے باعث مستقل علاج اور آرام سے قاصر رہیں پھر بھی ٹوکیو پیرالمپک میں 100 میٹر ریس میں اپنا 100 فیصد دینے کی پوری کوشش کی حالانکہ ڈاکٹر نے انہیں تھیراپی کا مشورہ دیا تھا۔
ہیمسٹرنگ انجری کی وجہ سے انہیں ایک ماہ آرام کرنے کی بھی ضرورت تھی لیکن انہوں نے ٹریننگ کے ساتھ سمجھوتہ نہیں کیا۔ وہ مسلسل پریکٹس کرتی رہیں۔
سمرن شرما نے کہا کہ وہ دو مرتبہ کورونا وائرس سے بھی متاثر ہوئیں اور اس دوران چلنے سے بھی قاصر تھیں لیکن ان کے کوچ اور شوہر حوصلہ افزائی کرتے رہے۔
سمرن نے مزید کہا کہ پیرالپمک میں ہیمسٹرنگ انجری پھر سے اُبھر آئی اور ایسا لگا کہ دوڑ پوری نہیں کرسکیں گی لیکن وہ درد اور تکلیف میں بھی دوڑ پوری کرتے ہوئے سیزن کی بہترین کارکردگی پیش کرنے میں کامیاب رہیں اور پانچویں پوزیشن پر اختتام کیا اور اس طرض وہ میڈل سے محروم رہ گئیں۔