ممبئی: گریس ہیرس (41 گیندوں، 72 رن) اور ٹاہلیا میک گرا (38 گیندوں، 57 رن) کی دھماکہ خیز نصف سنچریوں کی بدولت یوپی واریئرز نے ویمنز پریمیئر لیگ (ڈبلیو پی ایل) میں پیر کو گجرات جائنٹس کو تین وکٹوں سے شکست دیکر پلے آف کے لیے کوالیفائی کرلیا ہے۔
کرو یا مرو کے مقابلے میں، جائنٹس نے دیلان ہیملتا (57) اور ایشلے گارڈنر (60) کی نصف سنچریوں کی مدد سے 178 رنز بنائے۔ واریئرز نے 179 رنز کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے 19.5 اوورز میں جائنٹس کو ٹورنامنٹ سے باہر کر دیا۔
جائنٹس کو ابتدائی جھٹکوں کے بعد ہیملتا اور گارڈنر نے چوتھے وکٹ کے لیے 108 رنز کی شراکت داری کرکے ٹیم کو مشکلات سے نکالا۔ ہیملتا نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 33 گیندوں پر 57 رنز بنائے جبکہ گارڈنر نے چھ چوکوں اور تین چھکوں کی مدد سے 39 گیندوں پر 60 رنز بنا کر جائنٹس کو مضبوط اسکور تک پہنچا دیا۔