نئی دہلی: ہندوستانی ٹیم کو سری لنکا کے خلاف اپنے ہی گھر میں تین ٹی ٹوئنٹی اور تین ون ڈے سیریز کھیلنی ہیں۔ پہلے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہوگی جس کا پہلا میچ منگل (3 جنوری) کو کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد تین ون ڈے میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔ یہ تینوں ون ڈے 10، 12 اور 15 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔Bumrah Included in ODI Squad
29 سالہ جسپریت بمراہ کمر کی انجری کے باعث ستمبر 2022 سے کرکٹ ایکشن سے دور تھے۔ وہ آسٹریلیا میں کھیلا جانے والا ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ بھی نہیں کھیل پائے تھے۔ تب سے وہ بحالی کے لیے بنگلورو کی نیشنل کرکٹ اکیڈمی (NCA) میں تھے۔ لیکن اب این سی اے نے انہیں فٹ قرار دیا ہے۔ اب وہ ون ڈے سیریز کے لیے ہندوستانی ٹیم میں شامل ہوں گے۔Bumrah Included in ODI Squad