اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hockey World Cup فرانس کو شکست دے کر جرمنی کوارٹر فائنل میں پہنچا - مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023

مینز ہاکی ورلڈ کپ 2023 میں جرمنی نے فرانس کو 1۔5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی۔ کوارٹر فائنل میں جرمنی کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ Germany Beat France in Hockey World Cup

فرانس کو شکست دے کر جرمنی کوارٹر فائنل میں پہنچا
فرانس کو شکست دے کر جرمنی کوارٹر فائنل میں پہنچا

By

Published : Jan 24, 2023, 11:06 AM IST

بھونیشور: جرمنی نے پیر کو ایف آئی ایچ مردوں کے ہاکی ورلڈ کپ 2023 کے کراس اوور مقابلے میں فرانس کو 1۔5 سے شکست دے کر کوارٹر فائنل میں جگہ بنالی۔ کلنگا اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یکطرفہ مقابلے میں فاتح ٹیم کی جانب سے مارکو ملٹاکوف (14ویں)، نکلس ویلن (18ویں)، میٹس گرمبش (23ویں)، مارٹز ٹرامپرٹز (24ویں) اور گونزالو پیلاٹ (59ویں) نے گول کئے۔ فرانس کی جانب سے تسلی بخش گول فرانسس گوئٹ نے 57ویں منٹ میں کیا۔ دو بار کی چیمپئن جرمنی گول کی تعداد کی بنیاد پر بیلجیئم سے پچھڑ کر پول بی سے کوارٹر فائنل کے لیے کوالیفائی کرنے میں ناکام رہی۔ انہیں کراس اوور ٹائی میں بھی اپنے پہلے گول کا انتظار کرنا پڑا، حالانکہ 14ویں منٹ میں مارکو کے گول نے یہ تعطل کو توڑ دیا۔

جرمنی نے دوسرے کوارٹر میں جارحانہ انداز میں کھیلتے ہوئے ہاف ٹائم سے عین قبل تین گول کر کے فرانس پر بڑی برتری حاصل کر لی۔ فرانس نے ہاف ٹائم کے بعد میچ کو اپنے حق میں کرنے کی کوشش کی، حالانکہ اس وقت تک وہ چار گول پیچھے تھا۔ فرانسس نے میچ کے اختتام سے تین منٹ قبل پنالٹی کارنر سے گول کیا۔ اس گول سے اعتماد حاصل کرتے ہوئے فرانس نے آخری لمحات میں جرمنی پر دباؤ ڈالنا چاہا لیکن 59ویں منٹ میں گونزالو کے پنالٹی کارنر کے گول نے اس کی تمام امیدوں پر پانی پھیر دیا۔ اب 25 جنوری کو کوارٹر فائنل میں جرمنی کا مقابلہ انگلینڈ سے ہوگا۔ 9ویں سے 16ویں پوزیشن کے میچوں میں فرانس کا مقابلہ 26 جنوری کو ویلز سے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details