پیرس:الکاراز نے منگل کو کھیلے گئے کوارٹر فائنل میں یونان کے اسٹیفانوس سیٹسیپاس کو 6-2، 6-1، 7-6(5) سے شکست دے کر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کی۔
الکاراز نے میچ کے بعد کہاکہ میں ہر وقت اپنے آپ پر یقین رکھتا ہوں۔ میں کہوں گا کہ یہ سب سے اہم چیز ہے، نہ صرف میرے لیے بلکہ ہر ایک کے لیے۔انہوں نے کہاکہ میں ہمیشہ سوچتا ہوں کہ میں اس سطح پر اس قسم کے میچ کھیلوں گا۔ میں کہوں گا کہ خود پر بھروسہ کرنا ہی اس کی کنجی ہے۔
اگر الکاراز جوکووچ کو شکست دے کر اپنے دوسرے گرینڈ سلیم فائنل میں پہنچ جاتے ہیں، تو وہ ٹورنامنٹ کے بعد نمبر ایک اے ٹی پی رینکنگ کو برقرار رکھیں گے۔ دوسری جانب جوکووچ اپنا تیسرا رولینڈ گیروس ٹائٹل جیت کر رینکنگ میں ٹاپ پر بھی واپس آ سکتے ہیں۔
جوکووچ اور تسسیپاس اس سے قبل میڈرڈ اوپن 2022 میں بھی مدمقابل ہوئے تھے، جہاں 20 سالہ ہسپانوی غالب رہے۔ الکاراز نے سیمی فائنل سے پہلے کہا تھا کہ وہ جوکووچ کا سامنا کرنے کے منتظر ہیں۔