اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Hugo Lloris Retirement فرانس ٹیم کے کپتان ہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہا - فرانس کے کپتان ہیوگو لوریس کا ریٹائرمنٹ

فرانس فٹبال ٹیم کے کپتان ہیوگو لوریس نے 36 سال کی عمر میں انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ لوریس نے نومبر 2008 میں 21 سال کی عمر میں یوراگوئے کے خلاف دوستانہ میچ میں اپنا بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا تھا۔ Hugo Lloris retire from international career

فرانس ٹیم کے کپتان ہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہا
فرانس ٹیم کے کپتان ہیوگو لوریس نے بین الاقوامی فٹبال کو الوداع کہا

By

Published : Jan 10, 2023, 12:59 PM IST

پیرس:فرانس کے کپتان اور گول کیپر ہیوگو لوریس نے 2022 فیفا ورلڈ کپ فائنل میں ارجنٹینا کے ہاتھوں شکست کے تین ہفتے بعد بین الاقوامی فٹبال سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ لوریس نے فرانسیسی اسپورٹس اخبار ایل اکویپ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا، میں نے اپنے بین الاقوامی کیرئر کوختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس خیال کے ساتھ کہ میں اپنا سب کچھ دے چکا ہوں۔ اس کا اعلان ابھی ضروری ہے کیونکہ ڈھائی ماہ بعد یورپی چیمپئن شپ کے کوالیفائر شروع ہوں گے۔ نومبر 2008 میں یوراگوئے کے خلاف ایک دوستانہ میچ میں ڈیبیو کرنے والے لوریس فرانس کے لیے سب سے زیادہ میچ کھیلنے والے کھلاڑی ہیں۔ فرانس نے لوریس کی کپتانی میں فیفا ورلڈ کپ 2018 کا خطاب جیتا تھا، جبکہ وہ اپنے ملک کویوای ایف اے یورو 2016 اور ورلڈ کپ 2022 کے فائنل تک لے جاچکے ہیں۔ France captain retirement from international football

لوریس نے کہا، ’’درحقیقت میں عالمی کپ کے اختتام کے بعد سے ہی اس کے بارے میں سوچ رہا ہوں، لیکن شاید چھ ماہ سے میرے اندر کچھ خیالات تھے اور جو ٹورنامنٹ کے دوران بڑھے، جس کی وجہ سے مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ ایک وقت آتا ہے جب آپ کو ایک طرف قدم اٹھانے کی ضرورت ہوتی ہے۔ میں نے ہمیشہ کہا ہے کہ فرانس کی قومی ٹیم کسی ایک شخص کی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ساڑھے 14 سیزن کے لئے فرانس کا گول کیپر ہونا بہت بڑی بات ہے، لیکن یہ ذہنی طور پر تھکا دینے والا بھی ہے اور مجھے امید ہے کہ اپنے لیے کچھ وقت نکال کر میں مزید چند سال تک اعلیٰ سطح پر کھیل سکوں گا۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details