اردو

urdu

Shyamal Ghosh Passes Away شیامل گھوش کے انتقال پر بھارتی فٹبال کھلاڑیوں نے صدمہ کا اظہار کیا

سابق بھارتی فٹ بالر شیامل گھوش کا 71 برس عمر میں انتقال کر گئے، بتایا جا رہا ہے کہ وہ کافی عرصے سے بیمار چل رہے تھے۔ گھریلو سطح پر گھوش مشرقی بنگال اور موہن باغان دونوں کے لیے کلیدی کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ان دونوں ٹیموں کے لیے کلکتہ فٹ بال لیگ، آئی ایف اے شیلڈ، ڈیورنڈ کپ اور روورس کپ جیسے کئی خطاب اپنے نام کیا تھا۔ Shyamal Ghosh Dies at 71

By

Published : Jan 4, 2023, 4:12 PM IST

Published : Jan 4, 2023, 4:12 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat

کولکاتا: سابق بھارتی فٹ بالر شیامل گھوش کا یہاں کے ایک مقامی اسپتال میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا۔ گھوش نے کچھ عرصہ بیمار رہنے کے بعد منگل کو آخری سانس لی۔ ان کی عمر 71 برس تھی۔گھوش کو 70 اور 80 کی دہائی میں بھارت کا سب سے موثر سنٹرل ڈیفنڈر مانا جاتا تھا۔ دریں اثنا آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) نے بدھ کوگھوش کی موت پر تعزیت کا اظہار کیا۔ اے آئی ایف ایف کے صدر کلیان چوبے نے کہاکہ شیامل دا کا انتقال بھارتی فٹ بال کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ وہ 1970 کی دہائی کے بہترین فٹ بالروں میں سے ایک ہونے کے علاوہ اپنے بے مثال آداب کے لیے بھی جانے جاتے تھے۔ وہ زندگی بھر میدان کے اندر اور باہر ایک مہذب آدمی رہے۔ دکھ کے اس لمحہ میں ان کے اہل خانہ سے میری تعزیت۔ Former India football star Shyamal Ghosh Dies
اے آئی ایف ایف کے جنرل سکریٹری شاجی پربھاکرن نے کہا، 'شیامل گھوش اپنی بے مثال مہارت کی وجہ سے نوجوان ڈیفنڈروں کے لیے ایک رول ماڈل تھے۔ ان کے انتقال سے ہم سب کو گہرا دکھ ہوا ہے۔ یہ پوری بھارتی فٹبال برادری کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے۔ میری تعزیت ان کے خاندان کے ساتھ ہے۔ بھگوان ان کی روح کو سکون دے۔ گھوش نے 24 جولائی 1974 کو تھائی لینڈ کے خلاف مرڈیکا کپ میں بین الاقوامی کریئر کا آغاز کیا۔ وہ اس سال تہران میں ہونے والے ایشین گیمز میں بھارتی ٹیم کے اہم کھلاڑی تھے۔ انہوں نے سینئر انڈیا ٹیم کے لیے سات میچ کھیلے۔

گھریلو سطح پر گھوش مشرقی بنگال اور موہن باغان دونوں کے لیے کلیدی کھلاڑی تھے۔ انہوں نے ان دونوں ٹیموں کے لیے کلکتہ فٹ بال لیگ، آئی ایف اے شیلڈ، ڈیورنڈ کپ اور روورس کپ جیسے کئی خطاب جیتے۔ انہوں نے ایسٹ بنگال کے ساتھ کامیاب کیریئر میں سات سیزن کھیلے اور 1977 میں ٹیم کی کپتانی بھی کی۔
گھوش نے قومی فٹ بال چیمپئن شپ (سنتوش ٹرافی) میں پانچ بار بنگال کی نمائندگی کی اور 1975، 1976 اور 1977 میں چیمپئن بن کر ہیٹ ٹرک کی۔ انہیں 2016 میں مشرقی بنگال کی طرف سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے بھی نوازا گیا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details