نئی دہلی: سابق ہندوستانی کرکٹر سنجے منجریکر کو امید ہے کہ ہاردک پانڈیا کی قیادت والی گجرات ٹائٹنز آئی پی ایل 2022 جیتنے سے حاصل ہونے والے اعتماد کو احمدآباد میں 31 مارچ سے شروع ہونے والے سیزن میں لے جائے گی۔ لیگ میں اپنے پہلے سیزن میں، وہ 10 جیت اور چار ہار کے ساتھ 20 پوائنٹس کے ساتھ لیگ مرحلے میں سرفہرست رہے۔ پلے آف میں، انہوں نے پہلے کوالیفائر اور ٹائٹل میچ میں راجستھان رائلز کو سات وکٹوں کے اسی فرق سے شکست دی اور آئی پی ایل میں اپنے ڈیبیو سیزن میں ٹائٹل جیتا۔
آئی پی ایل 2023 میں دفاعی چیمپئن کے طور پر داخل ہونے کے بعد، گجرات 2023 کے سیزن کا آغاز جمعہ کو اپنے ہوم گراؤنڈ نریندر مودی اسٹیڈیم میں چار بار کی فاتح چنئی سپر کنگز کے خلاف میدان میں اترے گی۔ منجریکر نے کہا، 'آئی پی ایل 2022 کی نیلامی میں ان کی کارکردگی کچھ خاص نہیں تھی لیکن انہوں نے ٹائٹل جیتا تھا۔ انہوں نے ہاردک پانڈیا کو کپتان بنانے جیسے کئی بڑے دائو کھیلے۔ کسی نے سوچا بھی نہ ہوگا کہ وہ اتنا شاندار کپتان ثابت ہوگا۔