ارجنٹائنا کی رگبی ٹیم کے 42 سالہ سابق کھلاڑی فیڈریکو ارامبورو کو فرانس میں گولی مار کر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ Former Argentine Rugby Player Federico Aramboro رپورٹس کے مطابق فرانس کے دارالحکومت پیرس میں گاڑی میں سوار ملزمین نے فیڈریکو ارامبورو پر فائرنگ کی اور فرار ہوگئے۔ اس حملے میں فیڈریکو ارامبورو کی موقع پر ہی موت ہوگئی۔
رپورٹ کے مطابق فیڈریکو کی صبح ایک بار میں چند افرادسے تکرار ہوئی تھی جس کے بعد فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔