اردو

urdu

ETV Bharat / sports

First Khelo India Women's Judo Tournament ملک بھرکے چار زون میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا - پہلا کھیلو انڈیا خواتین جوڈو ٹورنامنٹ

پہلا کھیلو انڈیا خواتین جوڈو ٹورنامنٹ 27 اگست سے ملک کے چار زون میں منعقد کیا جائےگا۔ 1st Khelo India Womens Judo tournament

ملک بھرکے چار زون میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا
ملک بھرکے چار زون میں ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا جائے گا

By

Published : Aug 26, 2022, 8:03 AM IST

نئی دہلی: پہلا کھیلو انڈیا خواتین جوڈو ٹورنامنٹ 27 اگست سے ملک کے چار زون میں منعقد کیا جائےگا۔ جوڈو ٹورنامنٹ حکومت ہند کے اہم پروگرام کھیلو انڈیا کے ذریعہ خواتین کے لیے کھیلوں میں مسابقوں کی حمایت کرنے کے لئے نوجوانوں کے امور اور کھیلو کی وزارت کی ایک اور پہل ہے۔ یہ ٹورنامنٹ قومی راؤنڈ سے قبل چار زون میں منعقد کیاجائے گا ۔یہ ایک اوپن زونل سطح کی درجہ بندی ٹورنامنٹ ہے ۔ اس ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے کھلاڑی چار عمر گروپ کے ہوں گے : سب جونیئر (12سے 15برس، کیڈٹ 15سے 17برس ) ، جونیئر (15سے 20سال ) اور سینئر(15برس سے زائد عمرکے افراد )۔

نوجوانوں کے امور اور کھیلوں کی وزارت کے کھیلو ں کے محکمے نے ٹورنامنٹ کے انعقاد کے لئے کل 1.74کروڑروپے مختص کئے ہیں ، جس میں 48.86لاکھ انعام کی رقم شامل ہیں ۔ برمنگھم میں منعقد ہ دولت مشترکہ کھیلوں 2022نے چاندی کا تمغہ جیتنے والی سشیلا دیوی نے کہاکہ میں جوڈو کے لئے اس طرح کے مقابلے کا منصوبہ بنانے اور ملک میں کھیل کو آگے لے جانے کے لئے ہرطرح کے اقدامات کرنے کے لئے جوڈوفیڈریشن آف انڈیا اور اسپورٹس اتھارٹی آف انڈیا کا شکریہ اداکرتی ہوں ۔ اس سے ہندوستان میں جوڈو کی مزید ترقی کے لئے واقعی مددملے گی۔

تمام چارزون میں مقابلے کے پیش نظر نئی دہلی کے کے ڈی جادھو انڈو راسٹیڈیم میں 20سے 23اکتوبر کے دوران قومی راؤنڈمنعقد کیاجائے گا۔ چارزون کے لئے مقابلے کی تاریخوں کی تفصیلات :

یہ بھی پڑھیں: Commonwealth Games 2022: تولیکا مان نے جوڈو میں چاندی کا تمغہ حاصل کیا

تاریخیں :27 تا اگست /یکم سے 5ستمبر/5سے 9ستمبر /11سے 15ستمبر

زون:مشرقی زون ، جنوبی زون ، شمالی زون اورمغربی زون

مقام :ائس اے آئی سینٹر گواہاٹی ، آسام /وی کے این مینن اسٹیڈیم ، تھیریشور،کیرالہ /پیسٹل ووڈ اسکول ، دہرہ دون ، اتراکھنڈ /سردارپٹیل اسپورٹس کمپلکس ، گجرات

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details