امرتسر:ریاست پنجاب فٹ بال ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ فٹ بال ایسوسی ایشن کے تعاون سے منعقدہ ہیرو 27 ویں سینئر نیشنل فٹ بال چیمپئن شپ کا فائنل میچ 28 جون کو گرو نانک دیو سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔ منتظمین نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔
امرتسر فٹ بال ایسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری پردیپ کمار نے کہا کہ تمل ناڈو اور اڈیشہ نے پول-اے سے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی ہے جبکہ 14 جون سے شروع ہونے والی چیمپئن شپ کے پول-بی سے ہریانہ اور ریلوے نے سیمی فائنل میں جگہ بنائی ہے۔
مسٹر کمار نے کہا کہ چیمپئن شپ کے سیمی فائنل میں ہریانہ کا مقابلہ اڈیشہ سے ہوگا اور ریلوے کا مقابلہ تمل ناڈو سے ہوگا۔ سیمی فائنل میچز 26 جون کو کھیلے جائیں گے اور جیتنے والی ٹیمیں فائنل میں 28 جون کو ٹائٹل کے لیے مدمقابل ہوں گی۔فائنل کے بعد آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کے صدر کلیان چوبے انعامات تقسیم کریں گے۔