اردو

urdu

ETV Bharat / sports

FIH Pro League گول کیپر کی شاندار کارکردگی نے شوٹ آؤٹ میں اسپین کوشکست دی - ہاکی پرولیگ میں بھارت نے اسپین کو شکست دی

ہرمن پریت نے مقررہ وقت میں بھارت کے لیے دو گول کیے، جب کہ ان کا تیسرا گول شوٹ آؤٹ میں ہوا۔ اس کے علاوہ راجکمار پال اور ابھیشیک نے بھی شوٹ آؤٹ میں بھارت کی جانب سے گول کیے۔ FIH Pro League 2022-23 hockey

FIH Pro League 2022-23 hockey: India beat Spain 3-1 in shoot-out
گول کیپر کی شاندار کارکردگی نے شوٹ آؤٹ میں اسپین کوشکست دی

By

Published : Nov 7, 2022, 2:22 PM IST

بھونیشور: کپتان ہرمن پریت سنگھ کے تین گول اور گول کیپر کرشن پاٹھک کی شاندار فیلڈنگ کی بدولت بھارت نے اتوار کے روز ایف آئی ایچ مردوں کی ہاکی پرو لیگ کے ایک سنسنی خیز مقابلے میں اسپین کو 2-2 (شوٹ آؤٹ 3-1) سے شکست دی۔ ہرمن پریت نے مقررہ وقت میں بھارت کے لیے دو گول کیے، جب کہ ان کا تیسرا گول شوٹ آؤٹ میں ہوا۔ اس کے علاوہ راجکمار پال اور ابھیشیک نے بھی شوٹ آؤٹ میں بھارت کی جانب سے گول کیے۔ Goalkeeper Pathak Heroics Helps India Beat Spain 3-1 In Shoot-Out

اسپین کی جانب سے مقررہ وقت کے گول کپتان مارک میرالس اور پیرے امیٹ نے کیے، جب کہ شوٹ آؤٹ میں ان کا واحد گول جیرالڈ کلیپس کی ہاکی سے ہوا۔ مریلز کی ٹیم نے میچ کے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول کرنے کی کئی کوششیں کیں لیکن وہ صرف دوبار ہی پاٹھک کو پارکرسکے جو بھارت کی جیت کی بڑی وجہ بنی۔ بھارت نے پہلے کوارٹر میں ہرمن پریت کے گول سے ابتدائی برتری حاصل کی اور دوسرے کوارٹر تک میچ ہاتھ سے پھسلنے نہیں دیا۔ اسپین نے تیسرے کوارٹر سے رفتار پکڑنا شروع کی۔ ہرمن پریت نے اس کوارٹر میں پہلے بھارت کی برتری کو دوگنا کردیا، لیکن مریلزنے کچھ دیر بعد ہی پنالٹی کارنر کو گول تبدیل کرکے اسکور 2-1 کردیا۔

میچ کے دوسرے ہاف میں تین گرین کارڈ اور دو یلو کارڈ ملنے سے بھارت کا دفاع کمزور ہوگیا جس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اسپین نے بھارتی کیمپ میں کئی مواقع پیدا کئے۔ گول کیپر کرشن پاٹھک نے تقریباً نصف درجن مواقع پر گول روکے لیکن میچ کے اختتام سے پانچ منٹ قبل اسپین نے اسکور برابر کردیا۔ اسپین کو میچ کے 55ویں منٹ میں پنالٹی کارنر ملا۔ پاٹھک نے اسپین کی کوشش کو روک لیا، لیکن گیند جوگراج کے پاؤں سے لگ کر نیٹ تک پہنچ گئی اور میچ 2-2 کے اسکور کے ساتھ شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔

پاٹھک نے شوٹ آؤٹ میں مقررہ وقت جیسی ہی فیلڈنگ جاری رکھی اور اسپین کو چار میں سے صرف ایک بار کامیابی سے گول کرنے دیا۔ دوسری جانب ہرمن پریت، راجکمار اور ابھیشیک نے گول کر کے بھارت کی جیت کو یقینی بنایا۔ یہ ایف آئی ایچ مینز ہاکی پرولیگ 2022–23 میں بھارت کی تیسری جیت ہے، اسے ایک بار شکست ہوئی ہے۔ بھارتی ٹیم اب آٹھ پوائنٹس کے ساتھ ٹیبل میں ٹاپ پر پہنچ گئی ہے۔

مزید پڑھیں:

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details