کوالالمپور:ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے جارہے ایف آئی ایچ جونئیر ہاکی ورلڈ کپ میں ہندوستان کی شاندار کارکردگی کا سلسلہ جاری ہے۔ ہندوستان نے آج یہاں ہاکی جونیئر ورلڈ کپ کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ کو 4-3 سے شکست دے کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا ہے۔
ہندوستان نے پہلے ہاف میں 0-2 سے پیچھے رہنے کے بعد زبردست واپسی کرتے ہوئے نیدرلینڈ کو 4-3 سے شکست دی۔ اسی کے ساتھ ہی ہندوستانی ٹیم سیمی فائنل میں پہنچ گئی ہے جہاں اس کا مقابلہ 14 دسمبر کو جرمنی سے ہوگا۔
نیدرلینڈ نے پہلے کوارٹر کے آغاز میں ٹیمو بوئرز نے پانچویں منٹ میں پنالٹی کارنر پر گول کیا۔ دوسرے کوارٹر میں پیپزن وین ڈیر ہیجڈین نے 16ویں منٹ میں ایک اور پنالٹی کارنر گول کیا۔ہندستان جوابی حملہ کرتے ہوئے میچ میں واپس آنے کی بھر پور کوشش کی اور اس میں کامیابی بھی ملی۔