اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ہندوستانی جونیئر ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار - ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم

FIH Junior World Cup 2023 ایف آئی ایچ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ ملائیشیا 2023 کے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈ کے خلاف سنسنی خیز جیت کے بعد ہندوستانی ٹیم جمعرات کو سیمی فائنل میں جرمنی سے پچھلی مسلسل شکستوں کا بدلہ لینے کے ارادے سے میدان میں اترے گی۔

ہندوستانی جونیئر ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار
ہندوستانی جونیئر ٹیم سیمی فائنل میں جرمنی کا مقابلہ کرنے کے لیے تیار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 13, 2023, 5:53 PM IST

کوالالمپور:ہندوستانی جونیئر مردوں کی ہاکی ٹیم اس سال چار بار جرمنی کا سامنا کر چکی ہے اور چاروں مواقع پر اسے شکست ہوئی ہے، ان کی آخری شکست سلطان آف جوہر کپ 2023 کے سیمی فائنل میں 3-6 سے ہوئی تھی۔ ہندوستان ایف آئی ایچ اوڈیشہ ہاکی مینز جونیئر ورلڈ کپ بھونیشور 2021 کے سیمی فائنل میں بھی جرمنی سے 2-4 سے شکست کھا گیا تھا۔

پچھلے میچوں میں ہندوستانی ٹیم نے کوریا کے خلاف 4-2 سے کامیابی حاصل کی لیکن اسپین سے 4-1 سے ہار گئی۔تاہم ہندوستانیوں نے کینیڈا کے خلاف 10-1 کی بہترین جیت کے ساتھ واپسی کی اور پول سی میں دوسرے نمبر پر رہی۔ ہندوستان نے ایک سنسنی خیز کوارٹر فائنل مقابلے میں عالمی درجہ بندی والی نیدرلینڈ کی ٹیم کے خلاف 4-3 سے جیت درج کی۔

کپتان اتم سنگھ نے کہاکہ اب ہم دباؤ میں کھیلنے کے عادی ہو چکے ہیں۔ پاکستان کے خلاف ایشیا کپ کا فائنل ہو یا سلطان آف جوہر کپ میں کانسی کے تمغے کا میچ، ہم نے دباؤ میں کھیلا اور جیتا۔ یہ وہ چیز ہے جس پر ہم نے کام کیا ہے۔ موجودہ ٹیم کے پانچ کھلاڑی پچھلے جونیئر ورلڈ کپ کا حصہ تھے، اس لیے ہمارا تجربہ بھی کام آتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:ٹینس پریمیئر لیگ: پنجاب پیٹریاٹس نے جیت کے ساتھ کیا سیزن 5 کا آغاز

ہندوستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ نے کہاکہ جرمنی ایک مضبوط ٹیم ہے اور ہم نے حال ہی میں سلطان آف جوہر کپ میں ان کا سامنا کیا تھا۔ ہم نے جرمنی سمیت ورلڈ کپ کی تمام ٹیموں کا تجزیہ کیا ہے اور ان کے خلاف پچھلے میچوں سے حاصل ہونے والی اضافی سبق ہمیں کھیل سے پہلے اچھی پوزیشن میں لے آئیں گی۔ کھلاڑی جانتے ہیں کہ جرمنی ناقابل تسخیر نہیں ہے، یہ منصوبے پر عمل درآمد کا معاملہ ہے۔

یواین آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details