چیك میٹ كووڈ چیس ٹورنامنٹ دو اور تین مئی کو ایم پي ایل ایپ کے ذریعے منعقد کیا گیا۔اس ٹورنامنٹ سے جمع کی گئی رقم کو وزیر اعلی راحت فنڈ میں عطیہ دیا جائے گا۔ اس آن لائن شطرنج ٹورنامنٹ میں ہندستان کا کوئی بھی شہری 50 روپے کی فیس کے ساتھ حصہ لے سکتا تھا۔ٹورنامنٹ کی کل انعامی رقم 10 لاکھ روپے تھی۔اس ٹورنامنٹ کے لئے کل 19،245 کھلاڑیوں نے اپنا رجسٹریشن کرایا تھا۔
چیس گرینڈ ماسٹر انکت راجپارا نے ٹائٹل جیت لیا اور انہیں ایک لاکھ روپے کا انعام دیا گیا۔گرینڈ ماسٹر بھکتی کلکرنی نے خواتین کی کلاس میں اور شکنتلا دیوی نے 60 سال سے زیادہ کی عمر میں خطاب جیتا۔ دونوں کو 25-25 ہزار روپے دیے گئے۔
ٹورنامنٹ میں ایم پي ایل ایپ میں کل دو لاکھ 37 ہزار میچ کھیلے گئے۔10 ہزار کی رینکنگ تک سب کو کل انعامی رقم سے نقد انعام دیے گئے۔ٹورنامنٹ میں ہر بازی اسپیڈ چیس فارمیٹ میں کھیلی گئی اور ہر کھلاڑی کو تین تین منٹ ملے۔فاتح کا فیصلہ دو دن میں جیتی گئی زیادہ سے زیادہ بازی کی بنیاد پر کیا گیا۔