الریان: پرتگال فٹبال ٹیم قطر میں جاری فیفا ورلڈ کپ کے ناک آؤٹ مرحلے میں پہنچ گئی ہے۔ اس درمیان کپتان کرسٹیانو رونالڈو کو جنوبی کوریا کے خلاف ہونے والے میچ آرام دیے جانے کی خبریں سرخیوں ہیں۔ پرتگال کے کوچ فرنانڈو سانتوس کے حوالے سے ایسی خبریں سامنے آرہی ہے۔ جمعرات کے روز دوحہ کے الریان میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ' ان کے خیال میں یہ 50-50 ہے۔' Ronaldo '50-50' to play against South Korea, says Portugal coach
بتادیں کہ پرتگال نے گروپ ایچ میں گھانا کو 3-2 اور پھر یوروگوئے کو 2-0 سے ہرا کر ناک آؤٹ مرحلے میں اپنی جگہ پر پکی کرلی ہے۔ دوسری طرف جنوبی کوریا نے گھانا سے 3-2 سے ہارنے سے پہلے یوروگوئے کے ساتھ ڈرا کھیلا تھا۔ جنوبی کوریا کو اب ناک آوٹ مرحلے میں پہنچنے کے لیے پرتگال کو ہر حال میں شکست دینی ہوگی مزید کہ یوروگوئے گھانا کے درمیان ہونے والے میچ میں یوروگوئے گھانا کو ہرائے یا میچ برابری پر ختم ہو تبھی جنوبی کوریا ناک آوٹ مرحلے میں داخل ہوسکتی ہے۔'
سینٹوس نے کہاکہ پرتگال جیتنے کی پوری کوشش کرے گا، لیکن ساتھ ہی یہ اشارہ بھی دیا کہ وہ آخری دو گیمز کے مقابلے اس میچن میں کچھ تبدیلیاں کر سکتے ہیں۔ سانتوس نے کہاکہ ہمارے کچھ کھلاڑی تھکاوٹ کا شکار ہیں اور اس سے تکلیف ہو سکتی ہے۔ ہمیں محتاط رہنا ہوگا'۔