بارانکیلا: ایسٹاڈیو میٹروپولٹانو اسٹیڈیم میں کھیلے گئے فیفا ورلڈ کپ کوالیفائر میچ کے چوتھے منٹ میں گیبریل مارٹینیلی نے وینیسیئس جونیئر کے ساتھ مل کر برازیل کو برتری دلائی۔ہاف ٹائم کے بعد کولمبیا کے ڈیاز نے دو گول کر کے ٹیم کو برتری دلا دی۔
اس میچ کے بعد کولمبیا کے پانچ میچوں میں نو پوائنٹس ہیں اور وہ تیسرے نمبر پر ہے، وہ سر فہرست ارجنٹینا سے تین پوائنٹ پیچھے ہے۔برازیل اس کوالیفائر میں سات پوائنٹس کے ساتھ پانچویں نمبر پر ہے۔
بلغاریہ کے دارالحکومت صوفیہ میں فٹ بال شائقین اور پولیس کے درمیان جھڑپ میں کم از کم 14 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ریڈیو بلغاریہ نے جمعرات کو رپورٹ کیا کہ ہنگری کے خلاف قومی ٹیم کے ساتھ خالی اسٹیڈیم میں کھیلے جانے والے مقابلے کو لے کر شائقین کا احتجاج شروع ہوا۔ مظاہرین بلغاریہ فٹ بال یونین کی قیادت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر رہے تھے۔ اس دوران پولیس کے روکنے پر احتجاج پرتشدد جھڑپ میں بدل گیا۔ شائقین نے پولیس اہلکاروں پر پتھراؤ کیا اور پولیس نے انہیں روکنے کے لیے کالی مرچ کے اسپرے اور واٹر کینن کا استعمال کیا۔