دوحہ: میزبان قطر کو فیفا ورلڈ کپ میں جمعہ کو سینیگل کے خلاف 1-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ جاری ٹورنامنٹ میں یہ ان کی مسلسل دوسری شکست تھی۔ اس سے قبل ایکواڈور نے 2-0 سے شکست دی تھی۔ میچ کے پہلے ہاف میں سینیگل کے بولائے ڈیا نے 41ویں منٹ میں شاندار گول کر کے اپنی ٹیم کو 1-0 کی برتری دلا دی جبکہ میچ کے 48ویں منٹ میں فامارا ڈیڈیہو نے ایک اور گول کر کے فرق 2-0 کردیا۔ FIFA World Cup: Qatar loses 3-1 to Senegal, host nearing WC exit
اس کے بعد قطر کے محمد منتظری نے میچ کے 78ویں منٹ میں گول کر کے فرق کو کم کرنے کی کوشش کی تاہم جارحانہ کارکردگی کا مظاہرہ کررہی سینیگل کے چیک احمدو بیمب ایمبیک نے 84ویں منٹ میں ایک اورگول کرکے ٹیم کو 3-1 کی فیصلہ کن برتری دلادی، جو میچ کے اختتام تک قائم رہی۔ اس اہم میچ میں شکست کے بعد رواں ورلڈ کپ میں قطر کی راہیں مزید مشکل ہو گئی ہیں اور اس پر ورلڈ کپ سے باہر ہونے کا خطرہ منڈلانے لگاہے۔