قطر: چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی نے قطر میں جاری فٹبال ورلڈ کپ مقابلے میں اسپین کے ساتھ 1-1 سے ڈرا میچ کھیلا اور آخری 16 میں پہنچنے کی امید کو برقرار رکھا ہے۔ اسی کے ساتھ اسپین ایک جیت اور ایک ڈرا کے ساتھ اپنے گروپ میں چار پوائنٹ کے ساتھ چوٹی پر پہنچ گیا ہے, جب کہ جرمنی ایک ڈرا اور ایک شکست کے ساتھ گروپ میں چار پوائنٹ کے ساتھ سب سے نیچے ہے۔ چار بار کی عالمی چیمپئن جرمنی فٹبال ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے دہانے پر ہے۔ البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ کے 82ویں منٹ تک جرمن ٹیم ایک گول سے پیچھے تھی۔ نکلاس فلکروز نے 83ویں منٹ میں گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ اس سے قبل 62ویں منٹ میں اسپین کی جانب سے الوارو موراتا نے ٹیم کےلیے گول کیا۔ Late goal helps Germany draw 1-1 with Spain
اسپین 4 پوائنٹس کے ساتھ گروپ ای میں سرفہرست ہے۔ جب کہ جرمنی 1 پوائنٹ کے ساتھ آخری نمبر پر ہے۔ اس کے ساتھ ہی جاپان 3 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے اور کوسٹاریکا اتنے ہی پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ اسپین کے خلاف ڈرا ہونے کی وجہ سے جرمنی کے آگے بڑھنے کے امکانات کم ہو گئے ہیں۔ اس کے پاس صرف ایک پوائنٹ ہے۔ اسے آگے جانے کے لیے کوسٹاریکا کے خلاف اپنا اگلا میچ کسی بھی قیمت پر جیتنا ہوگا اور یہ دعا بھی کرنی ہوگی کہ اسپین اپنے اگلے میچ میں جاپان کو شکست دے۔
بہرکیف 56ویں منٹ میں متبادل کھلاڑی کے طور پر آنے والے اسپین کے الوارو موراٹا نے پہلا گول بغیر کسی گول کے پہلے ہاف کے بعد 62ویں منٹ میں کیا۔ لیفٹ بیک جورڈی ایلبا نے پنالٹی باکس کے باہر گیندپاس کی۔ موراٹانے خوبصورتی سے گیند کو جال میں پہنچا دیا۔