نئی دہلی: فٹبال ورلڈ کپ کے پانچویں روز تین میچ کھیلے جائیں گے۔ پرتگال اور گھانا کے درمیان جمعرات یعنی آج ہونے والے دن کے تیسرے میچ میں سب کی نظریں اسٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو پر ہوں گی جو اپنا پانچواں اور ممکنہ طور پر آخری ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں۔ مانچسٹر یونائیٹڈ نے اپنا معاہدہ ختم کرنے کے بعد 37 سالہ کھلاڑی منگل سے کلب کے بغیر ہیں۔ رونالڈو نے یونائیٹڈ کے کوچ ایرک ٹین ہاگ، کلب کے مالک اور ساتھی کھلاڑیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ All eyes will be on Ronaldo Today
رونالڈو اس وقت کسی کلب کی ٹیم میں شامل نہیں ہے۔ ورلڈ کپ میں ان کی کارکردگی اس بات کا فیصلہ کرنے میں اہم کردار ادا کرے گی کہ تجربہ کار کھلاڑی مستقبل میں کس ٹیم کا حصہ ہوں گے۔ پانچ بار سال کے بہترین کھلاڑی منتخب ہونے والے رونالڈو اگر اپنے رنگ میں ہوں تو پھر کوئی ٹیم ان کے سامنے ٹھہر نہیں سکتی۔
فٹبال ورلڈ کپ کے پانچویں روز تین میچ کھیلے جائیں گے۔ دن کا پہلا میچ سوئٹزرلینڈ اور کیمرون کے درمیان کھیلا جائے گا۔ 25 سالہ بریل ایمبولو سوئٹزرلینڈ کی ٹیم کے لیے سب سے اہم کھلاڑی ہیں۔ جب سوئٹزرلینڈ کی ٹیم قطر میں اپنا میچ کھیلے گی تو ایمبولو پر ٹیم کے لیے اچھی کارکردگی کا دباؤ ہوگا۔