دوحہ: فیفا ورلڈ 2022 کے پہلے سیمی فائنل آج کھیلا جائے گا۔ پہلے سیمی فائنل میں ارجنٹائن کا مقابلہ کروشیا سے ہوگا۔ دونوں ٹیمیں اس میچ کے لیے پوری طرح تیار ہیں۔ ایک طرف میسی کی قیادت میں ارجنٹائن کی ٹیم خوابوں کا فائنل کھیلنا چاہے گی۔ تو دوسری جانب کروشیا کی ٹیم مسلسل دوسری بار ورلڈ کپ کے فائنل میں جگہ پکی کرنے کے لیے میدان میں اترے گی۔ FIFA World Cup 2022 Semi-Final: Argentina vs Croatia preview
گزشتہ میچ کی بات کرین کروشیا نے کوارٹر فائنل میں برازیل کو پنالٹی شوٹ آؤٹ میں شکست دے کے سیمی فائنل میں پہنچی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ارجنٹائن کی ٹیم نے کوارٹر فائنل میں نیدرلینڈز کو شکست دے کر سیمی فائنل میں جگہ پکی کی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ کروشیا اور ارجنٹائن کے درمیان فیفا ورلڈ کپ سیمی فائنل مقابلہ بھارتی وقت کے مطابق دیر رات 12:30 بجے شروع ہوگا۔