دوحہ: فیفا عالمی کپ فٹ بال ٹورنامنٹ 2022 شروع ہونے میں چند روز باقی رہ گئے ہیں۔ اس میں شریک ہونے والی عالمی ٹیمیں اپنے اپنے کھلاڑیوں کے ناموں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہیں جبکہ قطر میں حتمی تیاریاں جاری ہیں۔ فٹ بال کا یہ سب سے بڑا ٹورنامنٹ 20 نومبر سے 18 دسمبر تک جاری رہے گا۔ قطر اس ٹورنامنٹ کے گروپ مراحل میں 22 دنوں کے دوران میں دنیا بھر کے 32 ممالک کی قومی ٹیموں کی میزبانی کرے گا اور ان کے میچوں کو دیکھنے کے لیے دنیا بھر سے کی لاکھو کی تعداد میں شائقین قطرآئیں گے۔ Football World Cup 2022 Schedule
العربیہ کی رپورٹ کے مطابق قطر کے خصوصی طور پر تیار کردہ آٹھ اسٹیڈیم قریباً ایک ماہ تک جاری رہنے والے ٹورنامنٹ کے دوران میں میچوں کی میزبانی کریں گے۔ یہ لوسیل اسٹیڈیم ، اسٹیڈیم 974 ، الثمامہ اسٹیڈیم ، البیت اسٹیڈیم ، خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم ، احمد بن علی اسٹیڈیم ،ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم ، اور الجنوب اسٹیڈیم ہیں۔ Total Stadium in FIFA Qatar 2022
عالمی کپ کے لیے کوالیفائی کرنے والی ٹیموں کو آٹھ گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے:
گروپ اے میں قطر، ایکواڈور، سینی گال اور نیدرلینڈز۔
گروپ بی میں انگلینڈ، ایران، امریکا اور ویلز۔
گروپ سی ارجنٹائن، سعودی عرب، میکسیکو اور پولینڈ۔
گروپ ڈی میں فرانس، آسٹریلیا، ڈنمارک، تُونس۔
گروپ ای میں اسپین، کوسٹاریکا، جرمنی اورجاپان۔
گروپ ایف:بیلجیئم، کینیڈا، مراکش اور کروشیا۔
گروپ جی میں برازیل، سربیا، سوئٹزرلینڈ،کیمرون اور
گروپ ایچ میں پُرتگال، گھانا، یوراگوئے اور جنوبی کوریا شامل ہیں۔
اس عالمی ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پر 64 میچ کھیلے جائیں گے۔80 ہزار کی گنجائش والا لوسیل اسٹیڈیم 18 دسمبر کو ورلڈ کپ 2022 کے فائنل کی میزبانی کرے گا۔ Total Matches in FIFA 2022
یہاں تمام میچوں کی تواریخ ،مقامات اور اوقات کی تفصیل دی جاری ہے:
گروپ کے مراحل
20 نومبر، اتوار
گروپ اے: قطر بمقابلہ ایکواڈور۔البیت اسٹیڈیم؛ میچ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
21 نومبر، پیر
گروپ بی: انگلینڈ بمقابلہ ایران ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛میچ دوپہرایک بجے شروع ہوگا۔
گروپ اے: سینی گال بمقابلہ نیدرلینڈز۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ شام 4 بجے آغاز۔
گروپ بی: امریکا بمقابلہ ویلز۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
22 نومبر، منگل
گروپ سی: ارجنٹائن بمقابلہ سعودی عرب ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے شروع۔
گروپ ڈی: ڈنمارک بمقابلہ تُونس۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم، الریان؛ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
گروپ سی: میکسیکو بمقابلہ پولینڈ ۔اسٹیڈیم 974، دوحہ؛ شام 4 بجے آغاز۔
گروپ ڈی: فرانس بمقابلہ آسٹریلیا ۔الجنوب اسٹیڈیم، الوکرہ؛ شام 7 بجے شروع۔
23 نومبر، بدھ
گروپ ایف: مراکش بمقابلہ کروشیا ۔البیت اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے شروع ہوگا۔
گروپ ای: جرمنی بمقابلہ جاپان ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ دوپہر ایک بجے شروع۔
گروپ ای: اسپین بمقابلہ کوسٹاریکا ۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ شام 4 بجے آغاز۔
گروپ ایف: بیلجیئم بمقابلہ کینیڈا ۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
24 نومبر، جمعرات
گروپ جی: سوئٹزرلینڈ بمقابلہ کیمرون ۔الجنوب اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے آغاز۔
گروپ ایچ: یوراگوئے بمقابلہ جنوبی کوریا ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
گروپ ایچ: پُرتگال بمقابلہ گھانا ۔اسٹیڈیم 974؛ شام 4 بجے آغاز۔
گروپ جی: برازیل بمقابلہ سربیا ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
احمد بن علی اسٹیڈیم
25 نومبر، جمعہ
گروپ بی: ویلز بمقابلہ ایران ۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے شروع۔
گروپ اے: قطر بمقابلہ سینی گال ۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
گروپ اے: نیدرلینڈز بمقابلہ ایکواڈور ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ شام 4 بجے شروع۔
گروپ بی: انگلینڈ بمقابلہ امریکا۔البیت اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع ہوگا۔
26 نومبر، ہفتہ
گروپ سی: تُونس بمقابلہ آسٹریلیا ۔الجنوب اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے شروع۔
گروپ سی: پولینڈ بمقابلہ سعودی عرب ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر 1 بجے شروع ہوگا۔
گروپ ڈی: فرانس بمقابلہ ڈنمارک ۔اسٹیڈیم 974؛ شام 4 بجے آغاز۔
گروپ سی: ارجنٹائن بمقابلہ میکسیکو ۔لوسیل اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے آغاز۔
27 نومبر، اتوار
گروپ ای: جاپان بمقابلہ کوسٹا ریکا ۔احمد بن علی اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے آغاز۔
گروپ ایف: بیلجیئم بمقابلہ مراکش ۔الثمامہ اسٹیڈیم؛ دوپہر ایک بجے شروع ہوگا۔
گروپ ایف: کروشیا بمقابلہ کینیڈا ۔خلیفہ انٹرنیشنل اسٹیڈیم؛ شام 4 بجے شروع ہوگا۔
گروپ ای: اسپین بمقابلہ جرمنی ۔البیت اسٹیڈیم؛ شام 7 بجے شروع۔
28 نومبر، پیر
گروپ جی: کیمرون بمقابلہ سربیا ۔الجنوب اسٹیڈیم؛ صبح 10 بجے آغاز۔
گروپ جی: جنوبی کوریا بمقابلہ گھانا ۔ایجوکیشن سٹی اسٹیڈیم؛ دوپہر 1 بجے شروع۔