نئی دہلی: چند دنوں کے بعد قطر میں شروع ہونے والے فیفا ورلڈ کپ 2022 کے انعقاد کو لےکر فٹبال شائقین میں کافی جوش و خروش دیکھا جارہا ہے۔ قطر میں 20 نومبر سے 18 دسمبر تک ہونے والے اس فٹبال ٹورنامنٹ میں دنیا کی 32 ٹیمیں حصہ لیں گی، جس میں ایشیا کی 16 ٹیمیں شامل ہیں، تاہم بھارت کی کوئی ٹیم نہیں ہے، اس دوران 64 میچ کھیلے جائیں گے۔ FIFA World Cup 2022
فیفا کی 92 سالہ تاریخ میں بھارت کی ٹیم نے آج تک ایک بھی فیفا ورلڈ کپ میچ نہیں کھیلا ہے۔ فیفا ورلڈ کپ سنہ 1930 میں شروع ہوا اور اس کی 92 سالہ تاریخ میں بھارت کی نمائندگی نہیں ہو سکی۔
سنہ 1950 میں برازیل میں ہونے والے فیفا ورلڈ کپ کے لیے بھارت کی ٹیم نے پہلی بار 'بائی ڈیفالٹ' کوالیفائی کیا تھا، لیکن اس کے بعد بھی ٹیم نہیں کھیل سکی۔ آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کی ویب سائٹ کے مطابق فیفا ورلڈ کپ کے فائنل میں مخالف ٹیموں کے پیچھے ہٹنے کی وجہ سے بھارت کو یہ موقع ملا تھا۔ لیکن AIFF نے ٹیم کے انتخاب اور پریکٹس کا حوالہ دیتے ہوئے میچ نہیں کھیلا۔