اردو

urdu

ETV Bharat / sports

FIFA Suspends AIFF فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو کیا معطل - انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال

فیفا نے اے آئی ایف ایف کو تیسرے فریق کے غیر ضروری اثر و رسوخ کا حوالہ دیتے ہوئے معطل کر دیا اور اکتوبر میں منعقد ہونے والے انڈر 17 ویمنز ورلڈ کپ کی میزبانی کے حقوق چھین لیے۔ بھارت کی معطلی کے بعد مرکز نے اے آئی ایف ایف کیس کی فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت بدھ 17 اگست کو ہونی ہے۔ FIFA suspends All India Football Federation

فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو کیا معطل
فیفا نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو کیا معطل

By

Published : Aug 16, 2022, 8:34 AM IST

Updated : Aug 16, 2022, 1:25 PM IST

بھارتی فٹ بال کھلاڑیوں اور شائقین کے لیے بری خبر ہے۔ انٹرنیشنل فیڈریشن آف ایسوسی ایشن فٹ بال (فیفا) نے آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن کو فوری طور پر معطل کر دیا ہے۔ فیفا نے کہا کہ یہ فیصلہ قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے کیا گیا ہے۔ فیفا نے یہ فیصلہ تیسرے فریق کی مداخلت کی وجہ سے کیا ہے۔ بھارت کی معطلی کے بعد مرکز نے اے آئی ایف ایف کیس کی فوری سماعت کا مطالبہ کیا ہے۔ اس معاملے کی سماعت بدھ 17 اگست کو ہونی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ 16 اگست سے کولکتہ میں ڈورنڈ کپ شروع ہونے والا ہے۔ اس میں بنگلور ایف سی کا مقابلہ جمشید پور ایف سی سے ہوگا۔ FIFA suspends All India Football Federation

اگست کے شروع میں فیفا نے تیسرے فریق کی مداخلت پر آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن AIFF کو معطلی سے خبردار کیا تھا۔ لیکن اب انہوں نے بیان میں بتایا کہ معطلی کا فیصلہ سب کی رضامندی کے بعد کیا گیا ہے۔ فیفا نے کہا کہ فیفا کونسل کے بیورو نے متفقہ طور پر آل انڈیا فٹ بال فیڈریشن (اے آئی ایف ایف) کو تیسرے فریق کے غیر ضروری اثر و رسوخ کے سبب فوری طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جو فیفا کے قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:FIFA WC 2022: فیفا ورلڈ کپ کی تاریخوں میں تبدیلی

معطلی کے حوالے سے فیفا نے کہا کہ 'معطلی کو اے آئی ایف ایف ایگزیکٹو کمیٹی کے اختیارات سنبھالنے کے لیے ایڈمنسٹریٹرز کی ایک کمیٹی قائم کرنے کے حکم کے بعد ہٹا لیا جائے گا اور AIFF انتظامیہ اے آئی ایف ایف کے روزمرہ کے امور پر مکمل کنٹرول حاصل کر لے گی۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں بھارتی کپتان سنیل چھتری نے معطلی کے حوالے سے بیان دیا تھا۔ انہوں نے اپنے ساتھی کھلاڑیوں سے کہا کہ وہ فیفا کی وارننگ کو سنجیدگی سے نہ لیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق چھتری نے کھلاڑیوں سے کہا تھا کہ وہ صرف اپنے کھیل پر توجہ دیں۔' Sunil Chhetri on FIFA

Last Updated : Aug 16, 2022, 1:25 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details