اردو

urdu

مشہور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کا قبول اسلام

ریاستہائے متحدہ امریکہ کے سابق باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کر لیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر خود دائرۂ اسلام میں داخل ہونے کا اعلان کیا اور ساتھ ہی ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں بتایا گیا ہے کہ وہ ایک مسجد میں اسلام قبول کرنے کے لیے تمام دوستوں کے سامنے کلمہ طیِّبہ پڑھ رہے ہیں۔

By

Published : Jan 29, 2021, 8:26 AM IST

Published : Jan 29, 2021, 8:26 AM IST

Updated : Jan 29, 2021, 11:12 AM IST

مشہور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کا قبول اسلام
مشہور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن کا قبول اسلام

اسلام ایک ایسا مذہب ہے جس میں ایک ایسی کشش ہے جو اس کے مخالفین کو مجبور کردیتی ہے کہ وہ اسلام کا مطالعہ کرے۔ اسلام کے مطالعہ کے بعد کوئی ایسا باقی نہیں بچا ہوگا جس نے اسلام کی حقانیت کو تہہِ دل سے مانا نہ ہو یا اسلام میں داخل ہوکر پکّا مسلمان نہ ہوگیا ہو۔

10418460_thumbnail_3x2_9am4jan.jpg

امریکہ میں پھر سے ایک ایسا واقعہ پیش آیا جس نے اسلام مخالفین کو سوچنے سمجھنے پر مجبور کردیا ہے۔ غیرملکی خبر رساں اداروں کے مطابق مشہور و معروف امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرنے کا اعلان سوشل میڈیا کے پلیٹ فارم انسٹاگرام پر کیا اور اس حوالے سے ایک ویڈیو بھی شیئر کی ہے جس میں وہ دائرۂ اسلام میں داخل ہونے کے لیے مسجد میں سب دوستوں کے سامنے کلمہ طیبہ پڑھ رہے ہیں۔

مشہور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن مسجد میں اسلام قبول کرتے ہوئے

ان کے اس فیصلہ کا ان کے عزیز و اقارب، دوستوں اور دیگر چاہنے والوں نے خیرمقدم کیا اور مبارکباد بھی دی ہے۔ دائرہ اسلام میں داخل ہونے کے بعد مشہور کھلاڑی کو معروف شخصیات اور چاہنے والوں کی جانب سے مبارک باد اور نئے سفر کے لیے نیک تمناؤں کا سلسلہ شروع ہوگیا ہے۔

مشہور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن نے اسلام قبول کرلیا

واضح رہے کہ اسٹیفن جیکسن نے اپنے باسکٹ بال کے 14 سالہ کیریئر میں 14 سیزن کھیلے اور 12 ہزار سے بھی زیادہ پوائنٹس اسکور کئے۔ لیکن اس کے علاوہ انہوں نے کھیل کے میدان میں اپنے ساتھی کھلاڑیوں کو 2 ہزار 634 پوائنٹس اسکور کرنے میں بھی مدد دی۔

مشہور امریکی باسکٹ بال کھلاڑی اسٹیفن جیکسن مسجد میں اسلام قبول کرتے ہوئے

واضح رہے کہ امریکی باسکٹ بال کی ٹیم کے سابق کھلاڑی اسٹیفن جیکسن امریکی ریاست ٹیکساس کے شہر ہیوسٹن میں پیدا ہوئے تھے اور انہوں نے 1997ء میں باسکٹ بال کیریئر کا آغاز کیا اور 2014ء میں ریٹائر ہوئے۔ ان کے اسلام قبول کرنے سے امریکہ میں اسلام کے متنفِّرین میں کمی ہونے کی امید کی جارہی ہے۔

Last Updated : Jan 29, 2021, 11:12 AM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details