دوحہ:غیر ملکی میڈیا رپورٹ کے مطابق دوحہ میں انتظامیہ نے خفیہ اطلاع ملنے پر کارروائی کرکے فٹبال ورلڈ کپ کی 144 جعلی ٹرافیاں ضبط کرلی ہیں۔Fake Fifa World Cup Fake Trophy Found In Doha In Qatar
اس حوالے سے قطر کے وزارت داخلہ کے حکام کا کہنا ہے کہ ہمیں اطلاع ملی کہ ایک ویب سائٹ فٹبال ورلڈ کپ کی جعلی ٹرافیاں بنا کر فروخت کر رہی ہے، اس خفیہ اطلاع پر متعلقہ اداروں نے کامیاب چھاپہ مار کر بڑی تعداد میں سنہرے رنگ کی جعلی ٹرافیاں ضبط کرلیں جن کی تعداد 144 بتائی جاتی ہے۔
قطری وزارت داخلہ کی جانب سے کارروائی میں ضبط کی گئی ٹرافیوں کی تصویر بھی سوشل میڈیا پر جاری کردی ہے جس میں ایک فرش پر فٹبال ورلڈ کپ کی ان جعلی ٹرافیوں کو رکھے دیکھا جاسکتا ہے۔