اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Europa League رونالڈو نے یورپا لیگ میں پہلا گول کرکے یونائیٹڈ کو فتح دلادی - رونالڈو نے گول کرکے میچ جتایا

کرسٹیانو رونالڈو کا یورپا فٹ بال لیگ میں یہ پہلا اور کلب مقابلوں میں مجموعی طور پر 699 واں گول۔ Cristiano Ronaldo Scores First Goal in Europa League

Europa League: Cristiano Ronaldo Scores First Goal This Season As Manchester United Stroll
رونالڈو نے یورپا لیگ میں پہلا گول کرکے یونائیٹڈ کو فتح دلادی

By

Published : Sep 16, 2022, 3:42 PM IST

مانچسٹر: کرسٹیانو رونالڈو نے یورپا فٹ بال لیگ Europa League میں اپنے کیریئر کا پہلا گول کیا۔ اس گول کی بنیاد پر مانچسٹر یونائیٹڈ نے یورپ کے اس دوسرے زمرے کے فٹ بال مقابلے میں ابتدائی شکست سے ابرتے ہوئے شیرف تراسپول کو 2-0 سے شکست دی۔ Europa League: Cristiano Ronaldo Scores First Goal This Season As Manchester United Stroll

مالڈووا میں کھیلے گئے اس میچ میں چیمپئنز لیگ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے رونالڈو نے پنالٹی پر گول کیا۔ ان سے پہلے جدون سانچو نے یونائیٹڈ کے لیے پہلا گول کیا تھا۔

یہ رونالڈو کا سیزن کا پہلا اور کلب مقابلوں میں مجموعی طور پر 699 واں گول ہے۔ رونالڈو نے بعد میں کہا کہ میں گول کرنے اور ٹیم کی جیت میں کردار ادا کرنے پر خوش ہوں۔ ہم نے تین اہم پوائنٹس حاصل کیے۔

دیگر میچوں میں ریئل بیٹس نے بلغاریہ کی ٹیم لوڈوگورٹس کو 3-2 سے، جوز مورینہو کے روما نے HJK ہیلسنکی کو 3-0 سے اور ولاریال نے Hapoel Beer Sheva کو 2-1 سے شکست دی۔

مزید پڑھیں:

ABOUT THE AUTHOR

...view details