یروشلم:غزہ پر اسرائیل کے حملے کا اثر اب کھیل کود پر بھی پڑنے لگا ہے۔یورو 2024 کے کوالیفائنگ راونڈ کے میچز کے انعقاد پر خطرے کا بادل منڈلانے لگا ہے۔اسرائیل ہنگری میں سوئزرلینڈ اور رومانیہ کے خلاف اپنے دو گھریلو یورو 2024 کوالیفائنگ میچوں کی میزبانی کرے گا۔
اسرائیلی فٹ بال ایسوسی ایشن (آئی ایف اے) نے جمعرات کو یہاں جاری کردہ ایک بیان میں یہ اعلان کیا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ اور سلامتی کی صورتحال کی وجہ سے ملک میں میچ منعقد کرنے پر یو ای ایف اے کی معطلی کی وجہ سے گروپ ایک کے دو میچ اسرائیل کے باہر منعقد کئے جائیں گے۔
یہ دونوں میچز 15 اور 18 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔ اس کے علاوہ اسرائیل کے دو میچ 12 نومبر کو کوسوو اور 21 نومبر کو انڈورا کے خلاف ہوں گے۔ اسرائیل 10 روزمیں چار میچ کھیلے گا۔