اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Exclusive Interview of Tasnim Mir: تسنیم میر کے ساتھ خصوصی گفتگو - تسنیم میر کی آسام بیڈمنٹن اکیڈمی میں ٹریننگ

بی ڈبلیو ایف جونیئر رینکنگ میں دنیا کی نمبر 1 رینک حاصل کرنے والی پہلی بھارتی جونیئر بیڈمنٹن کھلاڑی تسنیم میر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔ ETV Bharat exclusive interview with Tasnim Mir

تسنیم میر کے ساتھ خصوصی گفتگو
تسنیم میر کے ساتھ خصوصی گفتگو

By

Published : Jan 18, 2022, 12:34 PM IST

گجرات سے تعلق رکھنے والی 16 سالہ بیڈمنٹن کھلاڑی تسنیم میر Gujarat Shuttler Tasnim Mir کو گزشتہ برس کی شاندار کارکردگی کا ثمرہ ملا اور وہ انڈر 19 بیڈمنٹن میں دنیا کی نمبر ون کھلاڑی بن گئی ہیں۔

تسنیم میر کے ساتھ خصوصی گفتگو

تسنیم میر نے تین جونیئر بین الاقوامی ٹورنامنٹس میں ٹائٹل حاصل کر کے تین مقام کی چھلانگ لگائی اور جونیئر عالمی درجہ بندی میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی۔ Worlds Junior Number One Player Tasnim

بی ڈبلیو ایف جونیئر رینکنگ میں دنیا کی نمبر 1 رینک حاصل کرنے والی پہلی بھارتی جونیئر بیڈمنٹن کھلاڑی تسنیم میر Badminton Player Tasnim Mir نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ خصوصی بات چیت کی۔

تسنیم میر نے اپنی کامیابی کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ 'اب میں دنیا کی جونیئر نمبر 1 کھلاڑی ہوں۔ گزشتہ دو برسوں کی کارکردگی کی بنیاد پر میں نے یہ مقام حاصل کیا ہے۔

تسنیم میر نے مزید کہا کہ 'میں ایشین جونیئر چیمپئن شپ بھی کھیل چکی ہوں جس میں میں دو مرتبہ فاتح رہی ہوں۔ میں نے قومی سطح پر 20 ٹائٹل جیتے ہیں۔ میں نے 2017 میں حیدرآباد کی پلیلا گوپی چند اکیڈمی Pullela Gopichand Academy میں ٹریننگ شروع کی تھی اس کے بعد میں نے 2020 میں گوہاٹی میں آسام بیڈمنٹن اکیڈمی میں ٹریننگ لی۔Tasneem Mir training at Assam Badminton Academy

کون سا بیڈمنٹن کھلاڑی آپ کا آئیڈیل ہے جس نے آپ کو متاثر کیا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے میر نے بتایا کہ 'بیڈمنٹن میں بہت سے اچھے کھلاڑی ہیں۔ جس نے مجھے متاثر کیا جیسے سائنا نہوال، پی وی سندھو جس نے مجھے متاثر کیا ہے۔ میں ان کے کھیلنے کے انداز کو اپنے کھیل میں لانے کی کوشش کرتی ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: Tasnim Mir World Number One: سائنا نہوال اور پی وی سندھو جو نہیں کرسکیں وہ تسنیم میر نے کر دکھایا

تسنیم میر نے مزید کہا کہ 'ورلڈ نمبر ون بننے کے بعد کی خوشی بیان نہیں کر سکتی۔ میں نے کبھی سوچا بھی نہیں تھا کہ میں سرفہرست مقام تک پہنچوں گی کیونکہ ٹورنامنٹس کووڈ 19 سے متاثر ہو رہے ہیں لیکن میں نے بلغاریہ، فرانس اور بیلجیم میں تین ایونٹ جیتے ہیں اس لیے میں واقعی پُرجوش اور خوش ہوں کہ آخر کار میں دنیا کی نمبر ون پلیئر بن گئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details