اردو

urdu

ETV Bharat / sports

New Zealand vs England Test Match : نیوزی لینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ مضبوط - نیل ویگنر نے چار وکٹ

اوپنر ڈیون کونوے 18 جبکہ نائٹ واچ مین نیل ویگنر چار رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو اور اولی پوپ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ مضبوط
پہلے ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ مضبوط

By

Published : Feb 16, 2023, 10:06 PM IST

ماؤنٹ مونگانوئی: انگلینڈ نے جمعرات کو نیوزی لینڈ کے خلاف اپنے 'بیج بال' برانڈ کی کرکٹ کی بنیاد پر پہلے ٹیسٹ کے پہلے دن میچ پر مضبوط گرفت بنا لی۔

بین اسٹوکس کی ٹیم کو ٹاس ہارنے کے بعد بیٹنگ کی دعوت ملی اور 325/9 پر اننگز ڈکلیئر کردی، جبکہ نیوزی لینڈ نے دن کا کھیل ختم ہونے سے پہلے صرف 37 رن پر تین وکٹ گنوا دئے۔

اوپنر ڈیون کونوے 18 جبکہ نائٹ واچ مین نیل ویگنر چار رن بنا کر ناٹ آؤٹ ہیں۔ انگلینڈ کی جانب سے جیمز اینڈرسن نے دو اور اولی روبنسن نے ایک وکٹ حاصل کی۔

اس سے قبل دن کے آغاز میں بیٹنگ کرتے ہوئے، انگلینڈ نے بین ڈکٹ (84) اور ہیری بروک (89) کی تیز نصف سنچریوں کی مدد سے 325 رن بنائے۔

اوپنر ڈکٹ نے 68 گیندوں پر 84 رن بنائے جبکہ بروک نے 89 تک پہنچنے میں صرف 81 گیندیں کھیلیں۔

انگلینڈ کے ٹاپ آرڈر اور مڈل آرڈر کے گرنے کے بعد بروک نے بین فوکس (38) کے ساتھ 145 رن کی شراکت داری کی جس سے انگلینڈ کو 300 رن کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد ملی۔کپتان بین اسٹوکس نے دن کے 59ویں اوور میں ہی اننگز ڈکلیئر کر دی اور پنک بال ٹیسٹ کے نائٹ سیشن میں اپنے گیند بازوں کو کچھ وکٹیں لینے کا موقع دیا۔ اس کا فائدہ اٹھاتے ہوئے انگلینڈ نے تین کیوی بلے بازوں کو پویلین بھیج دیا۔

نیوزی لینڈ کی جانگ سے نیل ویگنر نے چار وکٹ جبکہ ٹم ساؤتھی اور سکاٹ کلیجین نے دو دو وکٹ حاصل کئے۔بلیئر ٹکنر کو ایک کامیابی ملی۔ نیوی لینڈ کی پاری کی شروعات اچھتی نہیں رہی۔دو رن کے مجموعی اسکور پر پہلا وکٹ گرا۔ ٹام لاتھم محض ایک رن بنا کر روبنسن کا شکار بن گئے۔ بھروسے مند بلےباز کین ولیمسن بھی جلدی ہی پویلئن لوٹ گئے۔ انہیں اینڈرسن نے ایل بی ڈبلیو آؤٹ کیا۔ کھیل کے اختتام پر نیوزی لینڈ نے تین وکٹ کے نقصان پر 37 رنز بنا لئے ہیں۔

یو این آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details