اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Fifa World Cup 2022 انگلینڈ نے سینیگال کو ہرا دیا، کوارٹر فائنل میں فرانس سے مقابلہ - fifa world cup 2022

فیفا ورلڈ کپ میں انگلینڈ اور سینیگال کے درمیان کھیلے گئے میچ میں انگلینڈ نے سینیگال کو تین صفر سے شکست دے دی، یہ انگلینڈ کی کسی افریقی ٹیم کے خلاف لگاتار 21ویں جیت ہے۔ اتوار کو کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔ England Reaches World Cup quarterfinals

England reaches World Cup quarterfinals, beats Senegal 3-0
انگلینڈ نے سینیگال کو ہرا دیا، کوارٹر فائنل میں فرانس سے مقابلہ

By

Published : Dec 5, 2022, 4:45 PM IST

الخور: انگلینڈ نے سپر-16 کے میچ میں سینیگال کو 3-0 سے شکست دے کر فیفا ورلڈ کپ 2022 کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کر لیا ہے۔ اتوار کو البیت اسٹیڈیم میں کھیلے گئے یکطرفہ میچ میں فاتح ٹیم کے لیے جارڈن ہینڈرسن (38ویں)، ہیری کین (45+3ویں) اور بوکایو ساکا (57ویں) نے گول اسکور کیے۔ England Reaches World Cup quarterfinals

انگلینڈ نے ابتدائی مرحلے میں سینیگال کے خلاف تھوڑی جدوجہد کی۔ پہلی بار انگلینڈ کا سامنا کرنے والی سینیگال نے بھی ابتدائی لمحات میں دو بار برتری حاصل کرنے کے مواقع پیدا کیے لیکن انگلینڈ نے پہلے ہاف کے اختتام سے قبل دو گول کر کے میچ کا رخ موڑ دیا۔ دوسرے ہاف میں ساکا کے گول نے انگلینڈ اور فرانس کے درمیان کوارٹر فائنل میچ کو یقینی بنا دیا۔ یہ انگلینڈ کی کسی افریقی ٹیم کے خلاف لگاتار 21ویں جیت ہے۔ اتوار کو کوارٹر فائنل میں انگلینڈ کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details