لندن: کرکٹ انگلینڈ کو امید ہے کہ اگلے برس ہونے والے ورلڈ کپ میں ٹائٹل کا دفاع کرنے کے لیے مایہ ناز آل راؤنڈر بین اسٹوکس ایک روزہ طرز کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس لینے پر غور کریں گے۔England hope to recall Stokes ODI retirement for World Cup
غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق مایہ ناز آل راؤنڈر نے حالیہ ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کے خلاف انگلینڈ کی جیت میں اہم کردار کیا تھا، وہ جولائی کو ون ڈے کرکٹ سے ریٹائر ہوگئے تھے، اور کہا تھا کہ درحقیقت میں اس طرز میں اپنا 100 فیصد نہیں دے پا رہا تھا اور اب تینوں فارمیٹس میرے لیے غیریقینی کا باعث ہیں۔England hope to recall Stokes ODI retirement for World Cup
ڈان کی نیوز کے مطابق انگلینڈ کے کوچ میتھیو موٹ نے کہا کہ ٹیسٹ کپتان بین اسٹوکس کا ون ڈے اسکواڈ میں بھرپور طریقے سے خیر مقدم کیا جائے گا۔میتھیو موٹ نے میڈیا کو بتایا کہ جب انہوں (بین اسٹوکس) نے مجھے ون ڈے انٹرنیشنل سے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے بات چیت کی تھی تو میں نے ان کو کہا تھا کہ آپ جو بھی فیصلہ کریں گے میں اس کی حمایت کروں گا لیکن میں نے ان کو کہا تھا کہ ریٹائرمنٹ لینا ضروری نہیں ہے، آپ کچھ وقت کے لیے 50 اوور کی کرکٹ سے دور رہ سکتے ہیں۔انگلینڈ ٹیم کے کوچ نے مزید کہا کہ میں نے انہیں (بین اسٹوکس) کو کہا تھا کہ آپ کبھی بھی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لے سکتے ہیں، یہ ان کا فیصلہ ہے، ورلڈ کپ اگلے سال منعقد ہوگا اور اس وقت تک ہم زیادہ ٹی 20 نہیں کھیلیں گے لیکن یہ فیصلہ انہیں کرنا ہے، ہم ان سے جتنا حاصل کرسکیں اتنا زیادہ اچھا ہوگا۔
انگلینڈ نے پہلی بار 2019 میں ون ڈے انٹرنیشنل کے ورلڈکپ ٹائٹل اپنے نام کیا تھا، فائنل مقابلے کے ہیرو بھی بین اسٹوکس تھے، جنہوں نے نیوزی لینڈ کے خلاف سنسنی خیز مقابلے میں ناقابل شکست 84 رنز بنائے تھے۔