پرو کبڈی لیگ (پی کے ایل) Pro Kabaddi League کا آٹھواں سیزن 22 دسمبر سے بنگلورو میں شروع ہوگا۔ ویوو پرو کبڈی لیگ کے منتظم مشعل اسپورٹس نے بدھ کو ٹورنامنٹ کے آٹھویں سیزن کے پہلے ہاف کا شیڈول جاری کرتے ہوئے اس بات کا اعلان کیا۔
منتظمین کے مطابق پورا سیزن شیریٹن گرینڈ بنگلور وائٹ فیلڈ ہوٹل اینڈ کنونشن سینٹر میں شائقین کے بغیر ہوگا۔