اردو

urdu

ETV Bharat / sports

خلیجی ملک قطر سنہ 2030 میں ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا - اسپورٹس کی خبریں

آئندہ ایشائی کھیل سنہ 2020 میں چین کے شہر ہانگ جھئو میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ سنہ 2026 میں جاپان ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔

image
image

By

Published : Dec 17, 2020, 10:53 AM IST

خلیجی ملک قطر کے دارالحکومت دوحہ میں سنہ 2030 میں ایشیائی کھیل منعقد کیے جائیں گے جبکہ سعودی عرب سنہ 2034 میں اپنے شہر ریاض میں ایشائی کھیلوں کی میزبانی کرے گا۔

اولمپک کاؤنسل آف ایشیا (او سی اے) نے بدھ کے روز اس کی اطلاع دی۔

عمان کے دارالحکومت مسقط میں منعقدہ او اے سی کی 39 تقریب میں ایشیأ کے 45 ممالک کی قومی اولمپک تنظیوں نے ووٹنگ کے ذریعے قطر کے دارالحکومت دوحہ میں ایشیائی کھیل منعقد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

او سی اے نے اپنے فیصلہ کہا ہے کہ ووٹنگ میں جیت حاصل کرنے والے قطر کے شہر دوحہ کو ایشیائی کھیل 2030 کی میزبانی سونپی جائے گی جبکہ دوسرے امیدوار سعودی عرب کو سنہ 2034 میں منعقد ہونے والے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی سونپی جائے گی۔

او سی اے کے صدر شیخ احمد بن الفہد الصباح نے کہا ہے کہ 'ایمانداری سے کہا جائے تو مغربی ایشیا میں دو کھیل منعقد کیے جانے سے مجھے بے حد خوشی ہوگی'۔

واضح رہے کہ اس سے قبل سنہ 2006 میں قطر نے ایشیائی کھیلوں کی میزبانی کی تھی لیکن سعودی عرب نے ابھی تک ایشیائی کھیلوں کی میزبانی نہیں کی ہے۔

اس کے علاوہ آئندہ ایشائی کھیل سنہ 2020 میں چین کے شہر ہانگ جھئو میں منعقد کیے جائیں گے جبکہ سنہ 2026 میں جاپان ایشیا کھیل کی میزبانی کرے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details