اردو

urdu

ETV Bharat / sports

Kuldeep Yadav Taking Wickets وکٹ لینے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا، کلدیپ

کلدیپ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، ''میں اب وکٹ لینے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔ میچ کے دوران میری توجہ اپنی لائن لینتھ پر ہوتی ہے

چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو
چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو

By

Published : Jul 28, 2023, 6:31 PM IST

بارباڈوس: اپنی جادوئی گیند بازی سے ویسٹ انڈیز کے خلاف پہلے ون ڈے میں ہندوستان کی جیت میں اہم کردار ادا کرنے والے چائنا مین گیند باز کلدیپ یادو نے کہا کہ اب وہ وکٹ لینے سے زیادہ اپنی لائن لینتھ کو اہمیت دیتے ہیں۔

کلدیپ نے میچ کے بعد پریس کانفرنس میں کہا، ''میں اب وکٹ لینے کے بارے میں زیادہ نہیں سوچتا۔ میچ کے دوران میری توجہ اپنی لائن لینتھ پر ہوتی ہے۔ کلدیپ نے جمعرات کو پہلے ون ڈے میں چھ رن دے کر چار اہم وکٹ لیے تھے۔ اس کے لیے انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی منتخب کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ یہ سچ ہے کہ ٹیم کمبی نیشن کی وجہ سے مجھے کئی بار پلیئنگ الیون میں کھیلنے کا موقع نہیں ملتا لیکن اب یہ میرے لیے معمول کی بات ہے لیکن جب بھی موقع ملتا ہے میں اچھی لینتھ میں گیند بازی کرنے کی کوشش کرتا ہوں۔ ضروری نہیں کہ اس دن آپ کو وکٹیں ملیں گی۔ انہوں نے کہا ، ’’ہندوستانی ٹیم میں مقابلہ ہمیشہ رہے گا لیکن اس سے اچھی کارکردگی کا حوصلہ ملتا ہے۔ میں نے این سی اے میں اپنی گیندبازی پر کام کیا ہے۔ موقع ملنے پر میں اس کا بھرپور فائدہ اٹھانے کی کوشش کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت نے پہلے ون ڈے میں ویسٹ انڈیز کو پانچ وکٹ سے شکست دی

یزویندر چہل کے ساتھ جوڑی کے بارے میں پوچھے گئے سول پر کلدیپ نے کہا، "ہماری کیمسٹری بہت اچھی ہے۔ وہ میری بہت مدد کرتا ہے اور کوشش کرتا ہے کہ میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کروں۔ جب وہ کھیل رہا ہوتا ہے تو میں بھی اسے اپنی رائے دیتا ہوں۔" انہوں نے کہا کہ رویندر جڈیجہ نے بھی ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کیا۔

یواین آئی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details