ویزا منسوخ معاملے میں دنیا کے نمبر ایک ٹینس کھلاڑی نوواک جوکووچ کی اپیل ایک بار پھر خارج کردی گئی۔ انہوں نے آسٹریلیائی حکومت کی جانب سے اپنا ویزا منسوخ کرنے کے معاملہ میں حکومت کے فیصلے کے خلاف اپیل کی تھی۔
ٹینس اسٹار کی اپیل خارج ہونے کے بعد اب آسٹریلیا سے انہیں ملک بدر کیا جانا طے ہے۔
اس فیصلے کا مطلب یہ ہے کہ نوواک جوکووچ سٹی سینٹر کے پارک ہوٹل میں امیگریشن ڈیٹنشن میں واپس آئیں گے۔ اس کے ساتھ ہی ان کی ریکارڈ 21 گرینڈ سلیم خطاب جیتنے کی امیدیں بھی ختم ہوگئی ہیں۔ Djokovic Won Nine of His 20 Grand Slam Trophies سربیائی کھلاڑی کو کل سے شروع ہورہے سیزن کے پہلے گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ آسٹریلین اوپن میں کھیلنا تھا۔
رپورٹس کے مطابق چیف جسٹس جیمس آل ساپ نے کہا کہ عدالت جوکووچ کا ویزا منسوخ کرنے کے امیگریشن وزیر کے فیصلے کو برقرار رکھتی ہے۔
آل ساپ نے کہا کہ یہ فیصلہ اس بات پر توجہ مرکوز کرتا ہے کہ ویزا منسوخ کرنے کا فیصلہ مختلف غیر معقول وجوہات کی بنیاد پر یا قانونی طور پر غیر معقول تھا۔ یہ عدالت کا کام نہیں ہے کہ وہ فیصلے کے میرٹ کو دیکھیں۔