کراچی: پاکستانی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے اپنی کپتانی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں پریشر کو انجوائے کرتا ہوں اور اس سے بیٹنگ پر فرق نہیں پڑتا بلکہ یہ ’عزت‘ کی بات ہے تاہم انگلینڈ سے شکست پر مایوسی ہے۔Babar Azam on Defeat
کراچی میں انگلینڈ کے خلاف سیریز کے اختتام پر پریس کانفرنس کرتے ہوئے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ ’میرے لیے خاص طور پر بحیثیت کپتان کافی مایوسی ہے کہ ہم سیریز میں اتنا اچھا نہیں کھیل سکے مگر انگلینڈ نے جس طرح کرکٹ کھیلی ہے اس کو سراہنا چاہیے‘۔بابر اعظم نے کہا کہ ہماری بدقسمتی تھی کہ فاسٹ باؤلر فٹ نہیں تھے اور نئے لڑکوں نے بھی اس طرح نہیں کھیلا اور جب چیزیں ہمارے ہاتھ میں آئیں تو ہم تھوڑا سا جلدی آؤٹ ہوگئے جس کی وجہ سے جو میچ ہم جیتنے والے تھے وہ بھی ہار گئے۔Babar Azam on Defeat
بابر اعظم نے اپنی کپتانی کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ ’میں پریشر سے زیادہ لطف اندوز ہوتا ہوں، اس سے نہ تو بیٹنگ میں فرق پڑتا ہے نہ کسی اور چیز میں بلکہ یہ عزت کی بات ہے اور میری کوشش ہوتی ہے کہ جتنا ہو سکے اپنے اور ملک کے لیے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کروں‘۔انہوں نے کہا کہ ٹیم بالکل ہاری ہے اور بحیثیت کپتان میں ہی اس کا دفاع کروں گا اور جو بھی ہوگا میں اس کا سامنا کروں گا۔بابر اعظم نے کہا کہ میں پاکستان کو سب سے پہلے رکھتا ہوں اور باقی سب اس کے بعد آتا ہے اور یہ مقصد سب سے اہم ہے۔Babar Azam on Defeat