شنگھائی جس اسپورٹس ڈویلپمنٹ کمپنی نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اس سال منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا۔ چین نے کہا تھا کہ وہ اس سال کسی بھی بین الاقوامی پروگرام کی میزبانی نہیں کرے گا۔
کورونا کے سبب شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میٹ منسوخ - بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد نہیں کیا جائے گا
شنگھائی میں 19 ستمبر سے ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میٹ کو کورونا اور سفری پابندیوں کی وجہ سے منسوخ کر دیا گیا ہے۔ منتظمین نے جمعہ کے روز اس کی تصدیق کی۔
کورونا کے سبب شنگھائی ڈائمنڈ لیگ میٹ رد
اس سے قبل جمعرات کے روز برطانوی ایتھلیٹکس نے اعلان کیا تھا کہ 12 ستمبر کو گیٹشیڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میٹ منسوخ کردی گئی ہے۔
اب تک چھ میٹ منسوخ کردی گئی ہیں اور چھ مسابقتی میٹ اگست اور اکتوبر کے درمیان منعقد ہونی ہے۔