اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ٹوکیو اولمپکس میں نظر آئے گی دیوناگری اسکرپٹ - دیوناگری

ہندی اور دیگر بھارتی زبانوں کے لیے استعمال ہونے والی دیوناگری اسکرپٹ اولمپک کھیلوں کی تاریخ میں پہلی بار ٹوکیو اولمپکس(tokyo olympics) نظر آئے گی۔

Tokyo olympics
Tokyo olympics

By

Published : Jun 30, 2021, 5:24 PM IST

دیوناگری لیپی پریشد کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ہری سنگھ پال نے بتایا کہ 'ٹوکیو اولمپکس میں کارکنان کے لیے استعمال ہونے والے بیج پر جاپانی زبان سمیت دنیا کی متعدد زبانوں میں 'رضا کار' لکھا ہوا ہے۔ اس پر دیوناگری اسکرپٹ میں 'رضاکار' اس لکھا ہوا ہے۔ اس بیج پر جاپانی اور ہندی کے علاوہ انگریزی، روسی اور چینی زبان کی اسکرپٹ میں لکھا گیا ہے۔

ٹوکیو اولمپکس

ڈاکٹر پال نے ٹوکیو اولمپکس میں ہندی اور دیوناگری اسکرپٹ کے استعمال پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 'اولمپکس کی تاریخ میں پہلی بار دیوناگری کا استعمال ہورہا ہے۔ ہر بھارتی کو اس پر فخر محسوس کرنا چاہئے۔

یہ بھی پڑھیں: زخمی سمونا ہالیپ ٹوکیو اولمپک سے دستبردار

انہوں نے کہا کہ ہندی اور دیوناگری اسکرپٹ کی عالمی ترقی کے لیے یہ ایک اہم قدم ہے۔ دیوناگری اسکرپٹ کا استعمال سنسکرت، نیپالی، مراٹھی، گجراتی، میتھلی اور اودھی اور دیگر زبانوں کے لیے ہوتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details