نئی دہلی:دہلی کی ایک عدالت نے جونیئر پہلوان ساگر دھنکھڑ کے قتل کیس میں گرفتار اولمپک کھلاڑی سشیل کمار اور دیگر ملزمان کے خلاف منگل کے روز نیا پیشی وارنٹ جاری کیا۔ عدالت نے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو ہدایت دی کہ وہ تمام ملزمان کو ذاتی طور پر عدالت میں پیش کریں۔ ایڈیشنل سیشن جج شیواجی آنند نے سماعت کے بعد کہا، "ملزمان کے وکیل نے الزام کے نکات کو قبول کر لیا ہے اور تسلیم کیا ہے کہ ملزمین جوگندر عرف کالا، انکت ڈباس اور ونود کے خلاف مناسب الزامات عائد کیے جا سکتے ہیں۔"
عدالت نے کہا، "آج ملزمین جوگندر عرف کالا اور انکت ڈباس کو جیل سے عدالت میں پیش نہیں کیا گياہے۔ ملزمان جوگندر عرف کالا اور انکت ڈباس کے خلاف آئندہ تاریخ کے لیے متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کے ذریعے نئے 2 فروری کو ہونے والی سماعت کے دوران مذکورہ ملزم کو جسمانی طور پر عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے نیا پیشی وارٹ جاری کیا گیا ہے۔ عدالت نے ہدایت دی کہ تمام ملزمان کے خلاف نئے پیشی وارنٹ جاری کیے جائيں۔ اس کے ساتھ ہی متعلقہ جیل سپرنٹنڈنٹ کو تمام ملزمان کو 14 فروری اور 20 فروری کو عدالت میں پیش کرنے کی ہدایت بھی دی گئی ہے۔ عدالت نے 14 فروری اور 20 فروری کو استغاثہ کے گواہان کے بیانات لینے کے لیے اس مقدمے کو درج فہرست کیا ہے۔