دھرم شالہ: دہلی کیپٹلس کے کپتان ڈیوڈ وارنر میچ کے بعد کہاکہ میرا خیال ہے کہ اچھی پچوں پر کھیلنا مددگار ہوتا ہے۔ گھر (دہلی) میں ہمیں سست پچیں ملتی ہیں جو قدرے چیلنجنگ ہوتی ہیں۔ کھلاڑیوں کو یہاں لے ملنا اچھا ہے۔ آپ کو اپنے ہوم گراؤنڈ پر بھی باقاعدگی کی ضرورت ہوتی ہے جو اس سیزن میں ہمارے لیے مشکل رہا ہے۔ ہم سمجھ نہیں پائے کہ وہاں صحیح اسکور کیاہوگا۔
انہوں نے کہاکہ ارون جیٹلی اسٹیڈیم میں دہلی کی بلے بازی کئی بار ناکام رہی ہے اور ایک دو مواقع کے علاوہ اس کی کارکردگی مایوس کن رہی ہے۔ دھرم شالہ پر دہلی کو اس سیزن میں پہلی بار 200 کے اوپر پہنچانے والے ریلی روسونے بھی وارنر سے اتفاق کیا۔ پنجاب کے خلاف اپنی پہلی آئی پی ایل نصف سنچری بنانے والے روسو نے کہاکہ اس کی (نصف سنچری) بہت ضرورت تھی۔ یہ پچ بلے بازی کے لئے بہت اچھی پچ تھی۔ اس سیزن میں اس طرح کی زیادہ پچز نہیں ملی ہیں۔ بیٹنگ کے لئے پچ ملنا اچھا تھا۔