ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے خلاف 145 رن کے معمولی ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستان نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو 45 رن پر چار وکٹ گنوا دیئے۔ ہندوستان کو جیت کے لیے ابھی 100 رن درکار ہیں اور صرف چھ وکٹیں باقی ہونے کی وجہ سے ٹیم پر شکست کا خطرہ منڈلا رہا ہے۔ اکشر پٹیل (ناٹ آؤٹ 26) اور جے دیو انادکٹ (تین ناٹ آؤٹ) وکٹ پر ہیں۔India vs Bangladesh Test match
ہدف کے تعاقب میں ہندوستان نے دفاعی انداز اپنایا اور 23 اوور میں 45 رن بنائے۔ بنگلہ دیش نے دونوں سروں سے اسپن گیند بازوں کو کام میں لگا کر ہندوستان پر دباؤ بنایا، جس کا انہیں فائدہ بھی ہوا۔ مہدی حسن معراج نے شبھمن گل، چیتشور پجارا اور وراٹ کوہلی کو آؤٹ کیا جبکہ شکیب الحسن نے لوکیش راہل کو دو دو رن پر آؤٹ کیا۔ اکشر نے دن کا اختتام چوکا لگاکر کیا، حالانکہ ہندوستان کا رن ریٹ دو رن فی اوور سے کم ہے۔India vs Bangladesh Test match
اس سے قبل سلامی بلے باز ذاکر حسن (51) اور لٹن داس (73) کی جدوجہد سے پرنصف سنچریوں کی مدد سے بنگلہ دیش نے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن ہفتہ کو ہندوستان کے سامنے 145 رنوں کا ہدف رکھا۔
ذاکر نے 135 گیندوں کی اننگ میں پانچ چوکوں کی مدد سے 51 رن بنائے، جبکہ لٹن نے 98 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 73 رنوں کا تعاون دیا۔