اردو

urdu

ETV Bharat / sports

ایک دن میں 3 طلائی تمغہ جیت کر دیپیکا بنیں نمبر ون

ملک کی معروف تیز انداز دیپکا کماری پیرس تیز اندازی عالمی کپ کے تیسرے مرحلے میں گزشتہ اتوار کو ایک ہی دن میں تین طلائی تمغہ جیت کر عالمی رینکنگ میں پھر سے نمبر ایک تیر انداز بن گئی ہیں۔

Deepika Kumari
Deepika Kumari

By

Published : Jun 29, 2021, 10:35 PM IST

دیپکا کماری نے اب تک عالمی کپ کی تاریخ میں 9 طلائی، 12 سلور اور 7 کانسے کے تمغے جیت چکی ہیں۔

رانچی کی 27 سالہ تیر انداز 9 سال کے طویل وقفے کے بعد پھر سے نمبر ون بنی ہیں۔ انہوں نے پہلی بار سرفہرست مقام 2012 میں حاصل کیا تھا۔

بشکریہ ٹویٹر

دیپیکا نے پیرس میں اتوار کو ریکرو خاتون انفرادی، خاتون ٹیم اور مکسڈ ڈبلز میں سونے کا تمغہ حاصل کیا تھا۔

ورلڈ آرچری نے اپنے آفشیل پوسٹ پر ٹویٹ کیا کہ 'یہ مظاہرہ دیپکا کو عالمی رینکنگ میں نمبرایک مقام پر لے جائے گا۔

بشکریہ ٹویٹر

دیپکا کا یہ انفرادی تمغہ ان کا چوتھا ذاتی عالمی کپ میڈل ہے۔ انہوں نے اپنی جیت پر کہا کہ یہ پہلی بار ہے جب انہوں نے ایک عالمی کپ میں تمام تین طلائی تمغے حاصل کئے ہیں۔ وہ اپنے مظاہرے سے بہت خوش ہیں لیکن انہیں اپنے کھیل میں اصلاح بھی کرنی ہے کیونکہ آگے کچھ اہم مقابلے ہونے والے ہیں۔

23 جولائی سے ہونے والے ٹوکیو اولمپک میں حصہ لینے جارہی واحد بھارتی خاتون تیز انداز دیپکا جون 2012 میں ڈولا بنرجی کے بعد نمبر ایک مقام حاصل کرنے والی دوسری بھارتی خاتون تیر انداز بنی تھیں جب انہوں نے ترکی کے انتالیا میں اپنا پہلا عالمی کپ میں طلائی تمغہ جیتا تھا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details