اردو

urdu

ETV Bharat / sports

باکسر کی فائٹ کے دوران چوٹ کے سبب موت - امریکی باکسر پیٹرک ڈے

امریکی باکسر پیٹرک ڈے فائٹ کے دوران شدید طور سے زخمی ہوگئے تھے جس کی وجہ سے وہ جان کی بازی ہار گئے۔

باکسر پیٹرک

By

Published : Oct 17, 2019, 9:46 PM IST

امریکی ریاست شکاگو میں باکسر پیٹرک ڈے فائٹ کے دوران دماغ پر لگنے والی چوٹ کے باعث جان کی بازی ہار گئے۔

تفصیلات کے مطابق شکاگو میں 4 روز قبل پیٹرک ڈے اور چارلس کونویل مدمقابل تھے، سپرویلٹرویٹ کے دسویں راؤنڈ میں ناک آؤٹ ہونے والے پیٹرک ڈے کو باکسنگ رنگ سے اسپتال پہنچایا گیا تھا۔

باکسنگ ایونٹ کی انتظامیہ کا کہنا تھا کہ ہفتے کی رات کو ہونے والی فائٹ میں باکسر پیٹرک ڈے کو دماغ کی ہڈی میں انجری کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ رواں برس 24 جولائی کو میری لینڈ میں باکسنگ کے ایک مقابلے کے دوران روسی باکسر مکسم داداشیوف بھی دماغ پر چوٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گئے تھے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details