عالمی درجہ بندی میں سرفہرست 29 سالہ کھلاڑی محمد نے 52.16 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کی اور اس سال جولائی میں بنایا اپنا ہی عالمی ریکارڈ توڑ دیا۔قبل ازیں محمد اس چیمپئن شپ میں دو مرتبہ سلور میڈل جیت چکی ہیں۔
دلیلہ محمد نے طلائی تمغہ جیتا - ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ
اولمپک چیمپیئن امریکہ کی دلیلہ محمد نے دوحہ میں ہوئے ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپیئن شپ میں خواتین کی 400 میٹر رکاوٹ دوڑ میں اپنا ہی ریکارڈ توڑ کر سونے کا تمغہ جیت لیا۔
دلیلہ محمد نے طلائی تمغہ جیتا (فائل فوٹو)
سڈنی میک لافلن 52.23 سیکنڈ میں دوڑ مکمل کرکے دوسرے مقام پر رہیں جبکہ جمائیکا کی روشیل کلیٹن نے 53.74 سیکنڈمیں تیسرا مقام حاصل کیا اور انہیں کانسہ کا تمغہ سے ہی اکتفا کرنا پڑا۔