بین الاقوامی اولمپک کمیٹی (آئی او سی) کے ایگزیکٹو بورڈ نے بدھ کے روز یہ فیصلہ کیا۔ آئی او سی نے بتایا کہ 22 اکتوبر سے 9 نومبر 2022 تک ڈاکار (سینیگال) میں ہونے والے یوتھ اولمپک گیمز 2026 تک ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ تجویز منظوری کے لئے جمعہ کو آئی او سی کے 136 ویں اجلاس میں پیش کی جائے گی۔
باک نے کہا کہ یوتھ اولمپک گیمز کو چار سال تک ملتوی کرنے سے آئی او سی ، نیشنل اولمپک کمیٹیوں اور بین الاقوامی فیڈریشنوں کو بہتر انتظام کرنے کا وقت ملے گا اور سینیگال بھی کھیلوں کی بہتر تیاری کر سکے گا۔
باک نے بتایا کہ بین الاقوامی اولمپک کمیٹی(آئی او سی) اور سینیگال کی باہمی اتفاقی سے سنہ 2022 میں منعقد ہونے والی یوتھ اولمپک گیمز کو اب سنہ 2026 تک ملتوی کردیا گیا ہے۔