اردو

urdu

ETV Bharat / sports

پرو کبڈی: دہلی کے دبنگ جیت کی ہیٹ ٹرک کے لیے اتریں گے - دبنگ دہلی

پرو کبڈی لیگ کے ساتویں سیزن میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مسلسل دو میچ جیت چکی دبنگ دہلی آج ہریانہ اسٹيلرز کے خلاف ہونے والے میچ کو جیت کر اپنی جیت کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے جیت کی ہیٹ ٹرک کرنا چاہے گی۔

پرو کبڈی

By

Published : Jul 28, 2019, 12:03 PM IST

دبنگ دہلی نے پچھلے دو میچوں میں تیلگو ٹائٹنس کو 33-34 سے اور تمل تھلائیواز کو 29-30 سے شکست دی ہے اور اب اس کے سامنے ہریانہ اسٹيلرز کا چیلنج ہے، جس کے خلاف اس کا ریکارڈ توقع کے مطابق نہیں ہے۔

پرو کبڈی لیگ کی تاریخ میں ہریانہ اسٹيلرز اور دبنگ دہلی اب تک چھ بار ایک دوسرے کے خلاف کھیل چکی ہیں، جس سے پانچ مرتبہ ہریانہ نے جبکہ دہلی نے ایک ہی مرتبہ جیت درج کی ہے۔

حالاںکہ یہ تمام مقابلے کافی ٹکر کے ہوئے تھے۔

لیگ کے پہلے میچ میں 14 اور دوسرے میچ میں 8 پوائنٹس حاصل کرنے والے دبنگ دہلی کے نوجوان کھلاڑی نوین کمار نے کہا کہ ریکارڈ ٹوٹنے کے لیے ہی بنتے ہیں اور ان کی ٹیم اس میں بہتری کرنا چاہے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details